حیدرآباد کرکٹ ٹیم (پاکستان)
[1]حیدرآباد کرکٹ ٹیم حیدرآباد، سندھ، پاکستان کی ایک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم ہے۔ ساس ٹیم کا ہوم گراؤنڈ نیاز اسٹیڈیم ہے۔حیدرآباد کرکٹ ٹیم فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتی ہے اور قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیتے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قومی ایک روزہ چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی اور لسٹ اے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے وہ حیدرآباد ہاکس کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
کھیل کا ریکارڈ
ترمیمحیدرآباد کرکٹ ٹیم نے 1958-59 میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد اس ٹیم نے زیادہ تر سیزنز میں کرکٹ میچ کھیلے ہیں۔ 2013-14 کے سیزن کے اختتام تک انھوں نے کل 177 میچ کھیلے تھے ، جن میں سے 24 میں جیت ، 90 میں ہار اور 63 میچ ڈرا ہوئے۔ [2] حیدرآباد کرکٹ ٹیم کو عام طور پر پاکستان کی کمزور ٹیموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 1968-69 میں قائد اعظم ٹرافی کے کوارٹر فائنل کھیلے تھے، 1971-72 میں بی سی سی پی ٹرافی کے کوارٹر فائنل تک اور 2005-06 میں قائد اعظم ٹرافی سلور لیگ کے فائنل میں پہنچے تھے۔ [1]
ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 208 ہے جو بشیر شان نے 1973-74 میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم کے خلاف بنایا تھا۔ اور یہ اس ٹیم کا سب سے بہترین انفرادی سکور ہے[3] بولنگ کے اعداد و شمار کے مطابقمسعود حسین نے 1964-65 میں حیدرآباد ایجوکیشن بورڈ کے خلاف 50 سکور دے کر 7 وکٹ تھی۔یہ کارکردگی اس ٹیم کی اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ [4] اس میچ میں حسین نے کل 13 وکٹیں حاصل کیں جو حیدرآباد کے بہترین میچ والے اعداد و شمار تھے۔ [5]
دوسری ٹیمیں
ترمیم1969-70 میں حیدرآباد نے دو ٹیمیں حیدرآباد وائٹس اور حیدرآباد بلوز میدان میں اتاریں۔ قائداعظم ٹرافی میں ہر فریق نے دو میچ کھیلے۔ حیدرآباد وائٹس دونوں میچز ہار گئے، [6] اور حیدرآباد بلیوز نے ایک میچ ہارا اور دوسرا ڈرا رہا۔ [7]