"صادق خلیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 3:
'''مولانا محمد صادق خلیل'''<ref>{{Cite book|url=https://books.google.co.in/books?id=z0Q-AQAAIAAJ&q=maulana+muhammad+sadiq+khalil&dq=maulana+muhammad+sadiq+khalil&hl=en&sa=X&ved=0ahUKEwjb__rZsq7pAhVz4zgGHbmOB8kQ6AEIJjAA|title=The All Pakistan Legal Decisions|last=|first=|date=1997|publisher=All-Pakistan Legal Decisions|year=|isbn=|location=|pages=315 اور 330|language=en}}</ref> (1925ء – 2004ء) پاکستانی اہل حدیث عالم دین اور مفسر قرآن تھے۔
== ولادت ==
مولانا محمد صادق خلیل [[21 مارچ]] [[1925ء]] میں [[اوڈاں والا]] [[ماموں کانجن]] [[ضلع فیصل آباد]] میں پیدا ہوئے ۔<ref>{{Cite web|url=http://urdumajlis.net/index.php?threads/4241/|title=شیخ الحدیث مولانا محمد صادق خلیل|access-date=2021-05-11|archive-date=2021-05-11|archive-url=https://web.archive.org/web/20210511090119/http://urdumajlis.net/index.php?threads/4241/|url-status=dead}}</ref>
== تعلیم ==
مولانا صادق خلیل کے والد محترم بڑے نیک اورمتقی انسان تھے ۔ انہوں نے اپنے اس اکلوتے فرزند کی تربیت میں اسلامی تعلیم کو ملحوظ خاطر رکھا ۔ مولانا صادق خلیل کچھ بڑے ہوئے تو والد مکرم نے ادعیہ ماثورہ وغیرہ زبانی یاد کرانا شروع کیں اورسرکاریاسکول میں داخل کرا دیا ۔ اسکول سے پرائمری پاس کی تو ان کے والد نے 1938ء میں ان کو اپنے گاؤں اوڈاں والا کے اس دینی مدرسے میں داخل کرا دیا جو صوفی عبد اللہ نے جاری کیا تھا ۔ یہ چھ سال کا نصاب تھا جو انہوں نے اسی دار العلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا کے اساتذہ سے مکمل کیا ۔ صوفی محمد عبد اللہ ( بانی دار العلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا و جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن ) حضرت حافظ محمد گوندلوی ، مولانا نواب الدین ، مولانا ثناءاللہ ہوشیار پوری ، مولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی اور مولانا محمد داؤد انصاری بھوجیانی وغیرہم سے انہوں نے شرف تلمذ حاصل کیا۔مولانا موصوف نے دار العلوم سے سند فراغت حاصل کرنے کے علاوہ میٹرک کا امتحان وہیں رہ کر دیا اور پنجاب یونیورسٹی سے فاضل عربی اور فاضل فارسی کے امتحان بھی اسی دار العلوم کی طرف سے دیے اور نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔