"ٹائم (رسالہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م ریاستہائے متحدہ امریکہ + خودکار درستی املا, typos fixed: ایشیاء ← ایشیا using AWB
سطر 29:
رسالہ '''ٹائم''' (تقلیدی پہچان: TIME) ایک ہفتہ وار [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکی]] [[خبری رسالہ]] ہے، جو [[نیویارک شہر]] سے شایع کیا جاتا ہے۔ اِس کی [[3 مارچ]] [[1923ء]] کی پہلی اشاعت کے بعد [[بریٹن ہیڈن]] اور [[ہینری لوس]] اِس رسالے کے پہلے مدیر ہوئے۔ بریٹن ہیڈن کے انتقال کے بعد، عرصہ دراز تک، ہینری لوس اِس رسالے کے اکلوتے مدیر رہے۔ چنانچہ، ہینری لوس کی شخصی سیاسی سوچ اِس رسالے پر غالب رہی۔
 
اِس رسالے کے دیگر بینالاقوامی سلسلے ہیں جیسے کہ [[یورپ]] کے لئے [[لندن]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم یورپ''' (ماضی میں اِسے '''ٹائم ایٹلانٹک''' کے نام سے جانا جاتا تھا) اور [[ہانگ کانگ]] سے شایع ہونے والا '''ٹائم ایشیاءایشیا''' جو [[پاکستان]] میں بھی فروخت ہوتا ہے، وغیرہ۔
 
ٹائم، [[انگریزی زبان]] میں چھپتا ہے، اور ساری دُنیا میں پڑھا جاتا ہے۔ اِس میں سیاسی خبروں کے علاوہ سائنسی، ثقافتی اور اہم موضوعات بھی شامل ہوتے ہیں۔ اِس کے کارٹون اور تصویر بھی دلچسپ ہوتے ہیں۔ یہ رسالہ صرف امریکہ میں ہی ایک ہفتہ میں تقریباً 4,038,508 صارفین میں فروخت ہوتا ہے۔
سطر 35:
==تاریخ==
[[ملف:Time Magazine - first cover.jpg|250px|بائیں|تصغیر|رسالہ ٹائم کے پہلے شمارے، بتاریخ 3 مارچ 1923ء، کے صفحۂ اول پر سپیکر [[جوسف جی کینن]] کی تصویر شایع کی گئی۔]]
رسالہ ٹائم کو [[بریٹن ہیڈن]] اور [[ہینری لوس]] نے [[1923ء]] میں تخلیق کیا۔{{حوالہ|نام=ہیڈن_و_لوس|عنوان=امریکی جریدہ ٹائم|ربط=http://www.britannica.com/topic/Time-American-magazine|ناشر=[[دائرۃ المعارف بریطانیکا]]|تاریخ اخذ=20 اکتوبر 2015ء}} ہیڈن اور لوس کا بنیادی مقصد ایک ایسے جریدے کی اشاعت تھا جس میں خبروں کی تفصیل مختصر انداز سے پیش کی جائے تاکہ لوگ اِسے اپنی مصروفیت میں لُطف سے پڑھ سکیں۔<ref name="ہیڈن_و_لوس" /> یہ دونوں اِس مقصد میں اتنے کامیاب ہوئے کہ دیکھا دیکھی باقی ناشرین نے بھی اِن ہی کی طرح اپنے رسالوں اور جریدوں کی ترتیب بدل ڈالی۔ چنانچہ، رسالہ ٹائم، [[ریاستہائے متحدہ امریکہامریکا]] میں، اپنی طرز کا پہلا ہفتہ وار [[خبری رسالہ]] بن کر اُبھرا۔
 
ٹائم کی اشاعت سے قبل، اکثر رسالوں کا دہان کسی نہ کسی کہانی یا خبر پر مرکوز ہوتا ہے۔ ٹائم وہ پہلا رسالہ یا جریدہ تھا جس میں کہانیوں اور خبروں کا مَرکُوزی مَقام کوئی نہ کوئی شخصیت ہوتی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ ٹائم کے اکثر ابتدائی شماروں کے اولین صفحے پر اشخاص کی ہی تصویر واضح ملتی ہے۔ چنانچہ رسالہ ٹائم نے یہ نئی طرز اپنا لی کہ اِس میں خبر کا جائزہ خبر کی مرکزی شخصیات کے ذریعہ لیا جانے لگا۔ اگلی چند دہایوں تک ٹائم کے ہر شمارے کے اولین صفحے پر ایک واحد شخصیت کی تصویر نمایاں ملتی ہے۔