"ٹورنٹو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م شمالی امریکہ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 134:
[[ملف:Rogers Center-restitched.jpg|thumb|ٹورانٹو, پس منظر میں CN ٹاور دکھائی دے رہا ہے جو کینیڈا کی بلند ترین تعمیر ہے۔]]
 
ٹورنٹو کا شہر [[کینیڈا]] کے صوبے [[انٹاریو|اونٹاریو]] کا دارلخلافہ اور کینیڈا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شہر جنوبی اونٹاریو میں [[جھیل انٹاریو|جھیل اونٹاریو]] کے شمال مغربی کنارے پر واقع ہے۔ یہ شہر [[شمالی امریکہامریکا]] میں آبادی کے اعتبار سے ساتواں بڑا شہر ہے۔ ٹورنٹو کینیڈا کے گنجان آباد ترین علاقے گولڈن ہارس شو میں واقع ہے۔ گولڈن ہارس شو کی کل آبادی 8100000 نفوس پر مشتمل ہے جو کینیڈا کی کل آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔
 
کینیڈا کا معاشی مرکز ہونے کی وجہ سے اسے الفا ورلڈ سٹی بھی کہا جاتا ہے۔ ٹورنٹو کے اہم معاشی شعبوں میں فنانس، کاروباری سہولیات، مواصلات، فضائی صنعت، نقل و حمل، میڈیا، فنون لطیفہ، فلم، ٹیلی ویژن کے پروگرام، پبلشنگ، سافٹ وئیر کی تیاری، طبی تحقیق، تعلیم، سیاحت اور کھیلوں کی صنعتیں شامل ہیں۔ تعلیمی حوالے سے یہاں بہت سارے کالج اور یونیورسٹیاں موجود ہیں جن میں دنیا کی صف اول کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو بھی شامل ہے۔ ٹورنٹو سٹاک ایکسچینج دنیا کی آٹھویں بڑی سٹاک مارکیٹ ہے۔ اس کے علاوہ کینیڈا کے بڑے بڑے کاروباری مراکز کے صدر دفاتر بھی یہاں موجود ہیں۔
سطر 151:
[[مانٹریال]] میں ہونے والی گڑبڑ کے نتیجے میں دو بار مختصر دورانیے کے لئے ٹورنٹو متحدہ کینیڈا کے صوبے کا دارلخلافہ بھی رہا۔ پہلی بار 1849 سے 1852 تک اور پھر 1856 تا 1858 رہا۔ اس کے بعد سے اب تک [[اوٹاوا]] کینیڈا کا دارلحکومت ہے۔ 1793 سے یہ شہر بالائی کینیڈا کا حصہ رہا تھا اور 1867 میں جب [[انٹاریو|اونٹاریو]] کا صوبہ بنایا گیا تو ٹورنٹو اس کا دارلخلافہ بنا۔
 
19ویں صدی میں پانی کی نکاسی کا بہت بڑا نظام تعمیر ہوا اور سڑکوں پر گیس کی مدد سے روشنی مہیا کی گئی۔ لمبے فاصلے تک کے لئے ریلوے کی تعمیر ہوئی جن میں 1854 میں بننے والا وہ راستہ بھی شامل ہے جو ٹورنٹو کو [[عظیم جھیلیں (امریکہ)|عظیم جھیلوں]] سے ملاتا ہے۔ ریلوے کی تعمیر سے یہاں آباد ہونے کے لئے آنے والے تارکین وطن کی تعداد بھی اچانک بڑھنے لگی۔ اس کے علاوہ تجارت اور صنعت و حرفت میں بھی ترقی ہوئی اور جلد ہی ٹورنٹو [[شمالی امریکہامریکا]] تک رسائی کے لئے اہم مرکز بن گیا۔
 
ٹورنٹو شمالی امریکہ میں شراب کی کشید کا اہم ترین اور سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ اس کے علاوہ [[بندرگاہ]] کی توسیع اور ریل کی سہولیات سے شمالی علاقوں سے [[لکڑی]] بھی یہاں سے برآمد ہونے لگی جبکہ [[پنسلوانیا|پینسلوانیا]] سے آنے والا [[کوئلہ]] یہاں کی اہم درآمد بن گیا۔