"عالمی بنک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م افریقہ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 62:
 
== عالمی بنک کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ ==
عالمی بنک ایک بڑا اور بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مقصد ترقی پزیر ممالک کی ترقی ہے۔ مگر عالمی بنک کے ووٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے اسے تمام ایسے اقدامات کرنے پڑتے ہیں جو سرمایہ دار ممالک کے مفاد میں ہو چاہے وہ عالمی بنک کے اپنے منشور سے ھٹ کے ہو۔ بعض ناقدین کے خیال میں عالمی بنک کی اساسی تبدیلی کی پالیسی ( Structural Adjustment Policy ) کے ساتھ ملحقہ شرائط ترقی پزیر ممالک کو ترقی نہیں بلکہ زیادہ غربت عطا کرتے ہیں۔ اس کا ثبوت [[افریقہافریقا]] کے بہت سے ممالک کی موجودہ حالت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ ترقی یافتہ ممالک چاہتے ہیں کہ ان کی اشیاء ترقی پزیر ممالک کی منڈیوں میں بغیر کسی مشکل اور رکاوٹ کے فروخت ہوں اور ترقی پزیر ممالک صرف ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں جن سے ترقی یافتہ ممالک کے مفادات پر ضرب نہ پڑتی ہو۔
ہوتا یہ ہے کہ ترقی پزیر ممالک کے کرپٹ اور بدمعاش عہدادارانِ حکومت قرضے لے کر لٹا دیتے ہیں اور وہ ٹھیک جگہ پر خرچ نہیں ہوتے۔ ان قرضوں کے ساتھ جومبنی بر نا انصافی شرائط وہ قرض لینے کے لئے قبول کر لیتے ہیں جن کا خمیازہ اس ملک کے عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ناقدین کے مطابق اس ادارہ کو امریکہ خصوصاً اور یورپی ممالک عموماً اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان وجوہات کی بناء پر کئی ممالک میں عالمی بنک کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں اور اس کے چنگل سے آزادی کے لیے اپنی حکومتوں سے درخواست کی جاتی ہے مگر عالمی بنک ایک بہت بڑا قرض حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے غریب ممالک کی حکومتوں کو اس سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور قرض کے ساتھ ملحقہ شرمناک شرائط بھی ماننا پڑتی ہیں۔ اس میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی بنک غیر ملکی زرِمبادلہ میں قرض دیتا ہے جو اسی زرِمبادلہ میں واپس کرنا پڑتا ہے۔ دوسری طرف [[بین الاقوامی مالیاتی فنڈ]] ترقی پزیر ممالک پر اثر ڈال کر ان کے روپے کی قیمت میں کمی کرواتی ہے۔ اس سے قرضوں کی مقدار قرض لیے بغیر ہی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جب عالمی بنک کوئی قرض دیتا ہے تو اس کی پہلی قسط دینے سے پہلے وہ پچھلے قرضوں کا سود اور قسط کاٹتا ہے۔ کچھ ممالک کو تو نئے قرض کا صرف دس فی صد سے بھی کم اصل میں ملتا ہے۔ [[پاکستان]] بھی ان ممالک میں شامل ہے۔
 
سطر 77:
[[زمرہ:بین الاقوامی اقتصادی تنظیمیں]]
[[زمرہ:عالمی بینک]]
 
[[زمرہ:اقتصادی تنظیمیں]]
[[زمرہ:عالمی ادارے]]
 
[[زمرہ:اقوام متحدہ کے خصوصی ادارے]]