"نور محمد ترہ کئی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«نور محمد تر ہ کئی (15 جولائی1971 ء- 8 اکتوبر 1979ء) سرد جنگ کے دوران ایک افغان کم...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
 
م خودکار: ویکائی > جمہوریہ افغانستان، سرد جنگ
سطر 1:
نور محمد تر ہ کئی (15 جولائی1971 ء- 8 اکتوبر 1979ء) [[سرد جنگ]] کے دوران ایک افغان کمیونسٹ سیاستدان تھے جوکہ 1978ء سے 1979ء تک افغانستان کے صدر رہے۔ وہ کابل کے نواح میں واقعہ ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور کابل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اپناسیاسی کیریئر بطور صحافی شروع کیا۔ وہ افغانستان کے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (PDPA) کے بانی ارکان شامل تھے اور پہلی کانگریس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔ انہوں نے 1965 ء کے افغان پارلیمانی انتخابات میں ایک امیدوار کے طور پر حصہ لیا لیکن نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ 1966ء میں انہوں نے پارٹی کے اخبار خلق کا پہلا شمارہ شائع کیا، لیکن حکومت کی جانب سے جلد ہی اسے بند کر دیا گیا۔
 
انہوں نے PDPA کے خلق ونگ کی قیادت کی، 1978 ء میں نور محمد تر ہ کئی نے حفیظ اللہ امین اور ببرک کارمل کے ساتھ انقلاب کی قیادت کی اورجمہوری [[جمہوریہ افغانستان]] کی بنیاد رکھی۔جس کے بعد وہ پہلے ملک کے صدر منتخب ہوئے۔
نور محمد تر ہ کئی کی مدت صدارت مختصر اور تنازعات کا شکار رہی ۔ ان کی دور ااقتدار میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم رہی۔ یکم جنوری 1979 کو انہوں نے ملک میں زرعی اصلاحات کا آغاز کیا جو کہ ملک میں مقبول نہ ہوئیں۔ ریاستی پریس نے انہوں عظیم لیڈر اور عظیم استاد کے طور پر پیش کیا۔ حفیظ اللہ امین کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ رہے ، جس کی وجہ سے بعد میں 14 ستمبر 1979 کو ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ان کی وفات کے بعد دسمبر 1979ء میں سویت یونین نے افغانستان میں براہ راست مداخلت کی۔
 
سیاست کے علاوہ 1940 کی وہائی میں انہوں نے سوشلزم کے نظریات پر کچھ ناول اور کہانیاں بھی لکھیں۔
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]