"طبقاتی جدوجہد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«طبقاتی جدوجہد، پاکستان میں ایک بائیں بازو اور مارکسیت کے نظریات پر مبنی تنظی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
 
م خودکار: ویکائی > فیض احمد فیض، جاوید اقبال
سطر 2:
 
=== تاریخ اور ابتداء ===
اس تنظیم کی بنیاد 1980 میں نیدرلینڈ میں رکھی گئی جب ضیا ء الحق کی فوجی آمریت کے دوران پاکستان سے جلا وطن کچھ بائیں بازو کے رہنماؤں نے نومبر 1980ء میں ایمسٹر ڈیم میں ایک اجلاس کے دوران اس تنظیم کی بنیاد رکھی۔ ضیا ء الحق  کی آمریت پاکستان کے بدترین دور میں سے ایک تھا ۔ اس کے بانی اراکین میں  فاروق طارق، تنویر گوندل (جو کہ ڈاکٹر لال خان کے نام سے مشہور ہیں) ، محمد امجد، [[جاوید اقبال]] اور ایوب گوری شامل تھے۔ ان رہنماؤں نے جلاوطنی  میں بھی جدوجہد کا شعلہ زندہ رکھنے کے لئے ایک ترقی پسند تنظیم کے قیام  کے لئے سر گرم عمل رہے۔
 
جدوجہد گروپ نے "جدوجہد " کے نام سے ماہانہ اردو جریدے کی اشاعت کا فیصلہ کیا۔یہ جریدہ جلد ہی بیرون ملک پاکستانیوں میں مقبول عام ہو گیا، حبیب جالب، [[فیض احمد فیض]] اور احمد فراز جیسے انقلابی شاعروں نے اس میگزین میں  انقلابی اور جمہوریت  جدوجہد کے موضوعات پراپنی نظمیں شائع کروائیں۔دسمبر 1984ء کے شمارہ  میں جریدے نے  خالد جاوید جان کی نظم میں باغی ہوں   شائع کی۔ جو کہ جلد ہی پاکستان میں ضیا ء الحق کے خلاف ایک احتجاجی ہتھیار کے طور پر استعمال کی جانے لگی۔
 
جدوجہد گروپ نے اپنی سرگرمیوں کو پاکستان میں فوجی آمریت کے خلاف جلاوطنی میں جاری رکھا اور ہالینڈ میں پاکستانی سفارت خانہ  کے سامنے تقریبا 500 شرکاء کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر  ذ    والفقار علی بھٹو کا غائبانہ نماز جنازہ منعقد کیا۔پاکستانی حکام نے انہیں گرفتار کرنے کے لئے کوششیں کیں جس کی وجہ سے  انہیں یورپ میں بائیں بازو اور ترقی پسند تحریکوں میں مقبول بنا دیا۔ انہوں نے مزدوروں  کے مسائل، مقامی بائیں جماعتوں کے ساتھ نسل پرستی، تارکین وطن کے مسائل اور ایٹم بم کے خلاف مہم چلائیں۔
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]