"عوامی نیشنل پارٹی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 50:
== نظریہ ==
عوامی نیشنل پارٹی ایک لبرل پختون نظریہ کی حامل جماعت ہے جو صوبائی خود مختاری اور ثقافتی پہلوؤں پر زور دیتی ہے۔ یہ جماعت ہر بار اتحاد میں شامل رہ کر تبدیلی لانے کی خواہاں رہی ہے۔ [[2002ء]] کے انتخابات میں اس جماعت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور [[قومی اسمبلی]] مین کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام رہی- ان انتخابات میں کھل کر اس جماعت نے [[افغانستان]] اور [[پاکستان]] میں [[طالبان]] کی مخالفت کی اور امریکی حملے کی [[افغانستان]] پر حملے کو جائز قرار دیا۔<br/>
اس جماعت کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں پر [[2007ء]] سے اب تک طالبان کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں کے باوجود اس جماعت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تشدد کے خاتمے کے لیے طالبان سے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ کلی طور پر اس جماعت نے [[القاعدہ]] اور [[امریکہامریکا]] دونوں کی جانب سے زور کو مسترد کر دیا۔ [[2008ء]] میں عام انتخابات میں بھاری کامیابی کے بعد سے اب تک یہ جماعت اور اس کے رہنما طالبان کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ [[فروری]] [[2009ء]] کے اعداد و شمار کے مطابق 100 سے زائد جماعتی کارکنان اور عہدیدار تحریک طالبان پاکستان کے حملوں میں خود کش یا قاتلانہ حملوں کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عوامی نیشنل پارٹی پاکستان کی مرکزی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتی رہی ہے جس کے تحت افغان جنگ اور اس کے خاتمے کے بعد جنگجوؤں کی حمایت کی گئی تھی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہوئے مذاکرات میں مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفاذ عمل میں لایا گیا لیکن طالبان کی خودسری اس معائدے کی ناکامی کا سبب بنا اور اب [[صوبہ خیبر پختونخوا]] کے [[مالاکنڈ]] ڈویژن اور [[جنوبی وزیرستان]] میں عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی حکومت کی توثیق سے [[تحریک طالبان پاکستان]] کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔
 
== اعتراضات ==
[[9 مئی]] [[2008ء]] کو [[پاکستان]] کے [[انگریزی]] [[ڈان|اخبار ڈان]] نے سفارتی ذرائع کے توسط سے بتایا کہ جماعت کے صدر [[اسفند یار ولی خان]] نے [[امریکہامریکا]] کا خفیہ دورہ کیا ہے اور [[امریکہامریکا]] کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا۔ یہ خبر جماعت کے لیے ایک دھچکہ تھا کیونکہ پشتون قبائل میں امریکا کے خلاف پائی جانے والی نفرت ان اعتراضات کو جنم دے رہی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو ملنی والی اکثریت ہرگز [[امریکہامریکا]] نواز پالیسیوں کے نفاذ کے لیے نہ تھی۔<br/>
[[دہشت پر جنگ]] کے بعد سے جماعت کی امریکی حمایت سابق صدر [[بیگم نسیم ولی خان]] کو بھی حیران کرتی ہے۔<ref>
{{cite news |title=’امریکہ کی حمایت کرنا سمجھ سے باہر ہے‘ |author= |url=http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/02/120207_naseem_wali_int_rh.shtml |newspaper=بی بی سی موقع |date=8 فروری 2012ء |accessdate=}}