خالد حسن انگریزی:Khalid Hasan (پیدائش: 14 جولائی1937ء پشاور، شمال مغربی سرحدی صوبہ،اب کے پی کے) | (وفات: 3 دسمبر 2013ء لاہور)ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے پاکستان کی طرف سے 1 ٹیسٹ میچ میں شرکت کی انھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ لاہور اور پنجاب کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی تھی۔

خالد حسن ٹیسٹ کیپ نمبر 19
فائل:Khalid Hassan 1954.jpg
خالد حسن 1954ء میں
ذاتی معلومات
مکمل نامخالد حسن
پیدائش14 جولائی 1937(1937-07-14)
پشاور, شمال مغربی سرحدی صوبہ
شمال مغربی سرحدی صوبہ
وفات3 دسمبر 2013(2013-12-30) (عمر  76 سال)
لاہور, پنجاب، پاکستان, پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کالیگ بریک، گوگلی گیند باز
حیثیتگیند بازی
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 19)1 جولائی 1954  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1953–1954پنجاب کرکٹ ٹیم (پاکستان)
1958لاہور
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 17
رنز بنائے 17 113
بیٹنگ اوسط 17.00 11.30
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 10 30
گیندیں کرائیں 126 1,919
وکٹ 2 28
بولنگ اوسط 58.00 38.25
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 2/116 3/27
کیچ/سٹمپ 0/- 3/-
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 6 جنوری 2014

ابتدائی زمانہ

ترمیم

خالد حسن 1937ء کو پشاور میں پیدا ہوئے[1] سیدھے ہاتھ کے بیٹسمین اور سیدھے ہاتھ کے لیگ بریک گگلی بائولر تھے۔ ان کا ٹیسٹ کیریئر بہت مختصر تھا۔

ٹیسٹ کیریئر

ترمیم

جس واحد ٹیسٹ میں انھوں نے شرکت کی اس وقت ان کی عمر 16 سال 352 دن تھی جو اس وقت ایک ریکارڈ تھا کہ وہ دنیا کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی بنے۔ اگرچہ بعد میں اس ریکارڈ کو کئی کرکٹرز نے توڑا تاہم اس وقت بھی دنیا میں سب سے کم عمر کرکٹ کھلاڑیر کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کے پاس ہے جنھوں نے زمبابوے کے خلاف 1996-97ء کی سیریز میں فیصل آباد کے مقام پر 14 سال 241 دن کی عمر میں یہ ریکارڈ اپنے نام بنایا تھا تاہم خالد حسن کے پاس یہ اعزاز اب بھی ہے کہ وہ صرف ایک ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے کم عمر کرکٹ کھلاڑی ہیں۔

اعداد و شمار

ترمیم

خالد حسن نے اپنے اکلوتے ٹیسٹ میں 2 اننگز کھیل کر ایک میں ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 17 رنز بنائے۔ 10 ان کا زیادہ سے زیادہ سکور تھا اور انھیں 17.00 کی اوسط حاصل ہوئی تاہم 17 اول درجہ میچوں کی 16 اننگز میں 6 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے انھوں نے 30 کے زیادہ سے زیادہ سکور کے ساتھ 113 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میں 116 رنز کے عوض 2 اور اول درجہ میچوں میں 1071 رنز کے عوض 28 وکٹیں بھی ان کے کیریئر کا حصہ ہیں[2]

وفات

ترمیم

خالد حسن 3 دسمبر 2013ء کو لاہور میں 76 سال 146 دن کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم