ممتاز بھارتی اردو شاعر، محقق ، نقاد اور ماہر تعلیم

پیدائش

ترمیم

پروفیسر ڈاکٹر خالد سعید 10 ستمبر 1950ء کو گلبرگہ میں پیدا ہوئے،

خاندان

ترمیم

وہ کرناٹک کے ممتاز شاعر اور ادیب حمید الماس کے بھتیجے تھے اور بنگلور میں مقیم ادیب، محقق، مزاح نگار اور ادب اطفال کے میدان میں مشہور ڈاکٹر حلیمہ فردوس ان کی ہمشیرہ ہوتی ہیں۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے پہلے میکانیکل انجنئیرنگ سے بی۔ای کی ڈگری حاصل کی تھی، بعد ازاں اردو سے گہرے لگاؤ کے سبب ممتاز افسانہ و ناول نگار عزیز احمد کے فن اور شخصیت پر اردو میں پی۔ایچ۔ڈی کی۔

عملی زندگی

ترمیم

ان کی تدریسی خدمات کا دائرہ کار بھی نہایت اہمیت کا حامل رہا، وہ 2004ء میں مولانا آزاد قومی اردو جامعہ سے وابستہ ہوئے تھے، شعبۂ اردو کے بانی صدر تھے اور 2015ء میں مانو سے وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہوئے۔ انھوں نے اپنے دورِ تدریس میں مانو کے مختلف تعلیمی پروگراموں کے لیے بہترین نصاب ترتیب دینے کے علاوہ ایم۔فل اور پی۔ایچ۔ڈی کے تحقیقی معیار کو بلند مقام بھی عطا کیا۔

تصانیف

ترمیم

مختلف موضوعات پر انھوں نے تقریباً پندرہ کتابیں (بشمول سات نصابی کتب) تصنیف کی تھیں اور تقریباً اتنی ہی کتابیں زیر اشاعت تھیں۔

پروفیسر خالد سعید کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ "معنی کا گمان"، کرناٹک اردو اکادمی نے شعر و ادب کی منتخب کتابوں کی اشاعت کی اپنی خصوصی اسکیم کے تحت 2009ء میں شائع کیا تھا

وفات

ترمیم

26 مئی 2021ء کو حیدرآباد دکن میں وفات پائی، گلبرگہ (کرناٹک) میں تدفین کی گئی،[1]

حوالہ جات

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم