خان زمان کاکڑ ایک پاکستانی مصنف، سیاست دان اور حقوق کے کارکن ہیں۔ اس وقت وہ عوامی نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔ وہ پختون میگزین، دی نیوز انٹرنیشنل، بی بی سی پشتو، روزنامہ جنگ اور دیگر مقامی اخبارات اور رسائل کے لیے بھی لکھتے ہیں۔[1][2][3][4]

خان زمان کاکڑ
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت عوامی نیشنل پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ قائداعظم   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  ماہر انسانیات ،  شاعر ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خان زمان کاکڑ نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے اور ہائر سیکنڈری تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے حاصل کی۔ انھوں نے ایف ایس سی کی ڈگری تمیر نو کالج کوئٹہ، بلوچستان سے مکمل کی اور فیڈرل گورنمنٹ کالج کوئٹہ، بلوچستان سے گریجویشن کیا۔ کاکڑ نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بشریات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھوں نے اسی یونیورسٹی سے ایم فل بھی کیا ہے اور فی الحال اسی یونیورسٹی سے بشریات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔[1]

خان زمان کاکڑ طالب علمی سے ہی عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ ہیں۔ اور پارٹی میں فیصلہ سازی کے بہت سے فورمز کا ایک اہم رکن ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "Khan Zaman Kakar | Awami National Party"۔ 14 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2022 
  2. "Khan Zaman Kakar:The News on Sunday (TNS) » Weekly Magazine - The News International"۔ www.thenews.com.pk 
  3. "Khan Zaman Kakar - RFE/RL Author Bio - Gandhara, RFE/RL"۔ gandhara.rferl.org 
  4. "Articles & Columns by Khan Zaman Kakar"۔ hamariweb.com