خباب مولی عتبہ
(خباب مولى عتبہ سے رجوع مکرر)
خباب مولی عتبہ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں۔
خباب مولی عتبہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | مہمات نبوی کی فہرست ، غزوۂ بدر ، غزوہ احد ، غزوہ خندق ، غزوہ خیبر |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمخباب نام، ابویحییٰ کنیت ،خباب بنو نوفل بن عبد مناف کے حلیف اور مشہور صحابی عتبہ بن غزوان کے غلام تھے۔ اپنے آقا کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے ان کی کوئی اولاد نہ تھی [1]
اسلام و ہجرت
ترمیمان کے اسلام کا زمانہ متعین نہیں،لیکن قیاس ہے کہ اپنے آقا عتبہ بن غزوان کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے ہوں گے، عتبہ قدیم الاسلام تھے، ان ہی کے ساتھ انھوں نے ہجرت کی، آنحضرت ﷺ نے ان میں اور تمیم کے غلام خراش بن الصمہ میں مواخاۃ کرادی۔
غزوات
ترمیممدینہ آنے کے بعد سب سے پہلے بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے، پھر غزوہ احد ، غزوہ خندق اور جملہ غزوات میں شریک رہے۔[2]