خباب مولی عتبہ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں۔

خباب مولی عتبہ
معلومات شخصیت

نام و نسب ترمیم

خباب نام، ابویحییٰ کنیت ،خباب بنو نوفل بن عبد مناف کے حلیف اور مشہور صحابی عتبہ بن غزوان کے غلام تھے۔ اپنے آقا کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے ان کی کوئی اولاد نہ تھی [1]

اسلام و ہجرت ترمیم

ان کے اسلام کا زمانہ متعین نہیں،لیکن قیاس ہے کہ اپنے آقا عتبہ بن غزوان کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے ہوں گے، عتبہ قدیم الاسلام تھے، ان ہی کے ساتھ انھوں نے ہجرت کی، آنحضرت نے ان میں اور تمیم کے غلام خراش بن الصمہ میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات ترمیم

مدینہ آنے کے بعد سب سے پہلے بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے، پھر غزوہ احد ، غزوہ خندق اور جملہ غزوات میں شریک رہے۔[2]

وفات ترمیم

  • 19ھ میں مدینہ میں وفات پائی اس وقت 50 سال عمر تھی ان کی نماز جنازہ خلیفہ مسلمین عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پڑھائی [3]

حوالہ جات ترمیم

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. طبقات ابن سعدجزء3،ق1:382و383
  3. تاريخ الاسلام ووفيات المشاہير والاعلام۔ تاليف: شمس الدين محمد بن احمد بن عثمان الذهبی،دار النشر: دار الكتاب العربی۔ لبنان، بيروت۔