خضر نوشاہی

پاکستان کے محقق، مترجم، شاعر، سلسلہ نوشاہیہ کے صوفی، اور فارسی و عربی مخطوطات کے ماہر

خضر حیات عباسی نوشاہی المعروف ڈاکٹر خضر نوشاہی پاکستان کے ممتاز محقق، مترجم، شاعر اور سلسلہ قادریہ کی شاخ نوشاہیہ سے تعلق رکھنے والے صوفی تھے۔ وہ فارسی اور عربی مخطوطات کے ماہر مانے جاتے تھے۔ آپ کی ترتیب دی ہوئی مخطوطات کی فہارست بھارت، پاکستان اور ایران سے شائع ہو چکی ہیں۔

خضر نوشاہی
معلومات شخصیت
پیدائش 30 مارچ 1952ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع شیخوپورہ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 جولا‎ئی 2021ء (69 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع منڈی بہاؤالدین ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعۂ ہمدرد   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق ،  شاعر ،  مترجم ،  صوفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل مخطوطات ،  ترجمہ   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت بیت الحکمہ ،  اقبال اکادمی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

خضر نوشاہی 30 مارچ 1952ء کو چنبھل، ضلع شیخوپورہ، پاکستان میں عبد الکریم عباسی نوشاہی کے گھر پیدا ہوئے۔ والد خانوادہ نوشاہیہ کے ممتاز صوفی اور پنجابی زبان کے شاعر تھے۔ خضر نوشاہی نے ہائی اسکول اجنیانوالہ سے 1969ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اسی دوران والد کی وفات کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا اور سجادہ نشینی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اپنی کوششوں سے نجی حیثیت سے امتحانات پاس کیے اور بعد ازاں ہمدرد یونیورسٹی کراچی سے فارسی زبان کے نامور شاعر، مورخ میر علی شیر قانع ٹھٹوی کی فارسی کتاب معیارِ سالکانِ طریقت پر پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ہمدرد یونیورسٹی کی بیت الحکمہ لائبریری میں شعبہ مخطوطات کے انچارج رہے۔ مرکزِ تحقیقاتِ فارسی ایران و پاکستان اسلام آباد اور اقبال اکادمی پاکستان سے بطور محقق وابستہ رہے۔

تصانیف ترمیم

  • فہرست نسخہ ہائے خطی فارسی کتب خانہ ہمدرد کراچی،
  • فہرست ہائے خطی فارسی کتاب خانہ دکتر نبی بخش بلوچ،
  • گنجینہ آذر (فہرست مخطوطات ذخیرہ پروفیسر سراج الدین آذر، پنجاب یونیورسٹی لائبریری لاہور)،
  • گنجینہ شوق (فہرست مخطوطاتِ فارسی ذخیرہ پروفیسر ڈاکٹر نواز علی شوق، کراچی یونیورسٹی لائبریری)،
  • فہرست مخطوطات عربی و فارسی جھنڈیر لائبریری،
  • اردو ترجمہ لطائفِ اشرفی (از اشرف جہانگیر سمنانی
  • اردو ترجمہ تاریخ بلوچی (از عبد المجید جوکھیہ)،
  • اردو ترجمہ مثنوی گوہر منظوم،
  • ترتیب جمع الجواہر از پیر محمد راشد روضہ دھنی،
  • ترتیب دیوان میاں محمد سرفراز خان کلہوڑو،
  • مکاتیب راشدی بنام ڈاکٹر محمد باقر،
  • ترجمہ معیارِ سالکانِ طریقت (از میر علی شیر قانع ٹھٹوی[1]

وفات ترمیم

ڈاکٹر خضر نوشاہی 14 جولائی 2021ء کو ساہن پال، ضلع منڈی بہاء الدین میں وفات پاگئے۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،ادبی مشاہیر کے خطوط، قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور، 2019ء، ص 117
  2. https://www.humsub.com.pk/406437/aaghar-nadeem-sahar-101/