خلیل اللہ چترالی
خلیل اللہ چترال (پیدائش: 1958) کے تحصیل تورکھو سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم اور ماحول دوست انسان ہیں۔ وہ چترال کے ( تحصیل تورکھو چترال) کے گاؤں ورکوپ میں پیداہوئے۔ آپ کے والد کا نام محمد ولی ہے۔ خلیل اللہ نے تورکھو، چترال اور سرحد کے تعلیمی اداروں ( پشاور یونیورسٹی) میں تعلیم حاصل کی۔ فارسی اور لائبریری ساائنس میں ماسٹرز کیا۔ فارسی، پشتو، اردو اور انگریزی میں مہارت حاصل کرنے کے علاوہ دیگر زبانیں بھی سیکھی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد گورنمنٹ کالج بونی میں لائبریرین مقرر ہوئے۔ اور ترقی کرتے کرتے پرنسپل لائبریرین کی پوسٹ پر پہنچے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال کے ممتحن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
خلیل اللہ چترالی | |
---|---|
فائل:96px-Khalilullah Chitrali-khowaracademy.jpg چترالی ماہر تعلیم | |
قلمی نام | خلیل |
پیشہ | ماہر تعلیم |
قومیت | پاکستانی |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | M.A |
مادر علمی | پشاور یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج بونی چترال |
دور | 24سال |
موضوع | لسانیات ادب تحقیق |
نمایاں کام | ماحولی تعلیم، ماحول کی حفاظت |
ویب سائٹ | |
http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy / |
تعلیم
ترمیمخلیل اللہ نے پشاور یونیورسٹی سے ایم اے فارسی اور ایم اے لائبریری ساائنس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ زمانہ طالب علمی میں آپ کا شمار یونیورسٹی کے قابل تریں طالب علموں میں ہوتا تھا۔ اور 25 سالوں سے تعلیم کے فروع کے لیے کام کر رہے ہیں۔
کتب کلچر کا فروع
ترمیمچترال میں کتب کلچر کو فروع دینے اور طالب علموں میں کتاب پرھنے کا شعور بیدار کرنے میں خلیل اللہ کا بڑا ہاتھ ہے۔ اور انھوں نے چترال میں کتب کلچر کو فروع دیکر خود کو ایک کتاب دوست شہری کے طور پر منوایا ہے۔
ماحول دوستی
ترمیمخلیل اللہ چترال میں ماحول کو بچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ماحولی رضاکار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور گورنمنٹ کالج بونی میں آپ نے اپنے ساتھی اساتذہ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، دوست محمد، افضل الدین، ہمایوں رومی، سیداللہ جان، ہدایت الاسلام، اسماعیل ولی اخگر اور دیگر اساتذہ کے تعاون و اشتراک سے بے شمار درخت لگاگر ماحول کو بچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔کھوار اکیڈمی نے خلیل اللہ کو ماحولی ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے۔
مشعلہ
ترمیمخلیل اللہ کے مشاعل میں باغبانی، مطالعہ اور تحقیق ہے۔ آپ ہر وقت ماحول کے بچانے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں۔ گورنمنٹ کالج بونی خلیل اللہ کی خدمات کو منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسناد و اعزازات
ترمیمخلیل اللہ کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور حکومت پاکستان کے پلاننگ کمیشن اسلام آباد نے بھی آپ کو اسناد سے نوازا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
- ڈگری کالج بونی
- تورکھو
- وادی کھوت چترال
- چترال
- چترال ضلع