خندہ صوباشی
خندہ صوباشی (ترکی زبان: Hande Subaşı) ترک اداکارہ ہیں۔
خندہ صوباشی | |
---|---|
(ترکی میں: Hande Subaşı) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 فروری 1984ء (40 سال)[1][2] انقرہ |
شہریت | ترکیہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | استنبول یونیورسٹی |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکارہ ، فلم اداکارہ ، ماڈل |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیم21 فروری 1984ء کو انقرہ میں پیدا ہوئیں۔ سینٹ پولچیری فرانسز اسکول اور قاضی کوئے آناطولی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ استنبول یونیورسٹی کے شعبہ فرانسیسی ترجمہ و تشریح سے گریجویشن کی۔ سنہ 2005ء میں وہ ملکہ حسن ترکی (مس ترکی بیوٹی) مقابلے کی فاتح تھیں۔ پھر انھوں نے عالمی ملکہ حسن (مس ورلڈ) کے مقابلے میں ترکی کی ترجمانی کی اور بہترین لباس کے لیے اعزاز حاصل کیا۔
ٹی وی سیریز ”آداق“ اور ”قوشدیلی“ میں کام کرنے کے بعد انھوں نے اے ٹی وی پر نشر ہونے والے ”الوداع رومایلی“ میں واحدہ کا کردار نبھایا۔
سنہ 2007ء میں شو ٹی وی پر نشر ہونے والے ”شرقی سویلهمک لازم“ کے پہلے سیزن میں حصہ لیا۔
2009 میں انھوں نے محسون قرمزگل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "گونش گوردم“ اور 2010ء میں بوغاچخان دوندار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”گلهجكدن بر گون“ میں کام کیا۔
خندہ نے 25 اگست 2012ء کو جان طورسان سے شادی کی۔ 2016ء میں طلاق ہو گئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm2204395/ — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولائی 2016
- ↑ بنام: Hande Subaşı — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/123031