خورخہ پاؤلو لمان
خورخہ پاؤلو لمان (Jorge Paulo Lemann) ایک برازیلی ارب پتی ہے۔ فوربز کے مطابق اس کے اثاثوں کی مالیت 29 ارب ڈالر ہے۔ وہ 1939 میں ریوڈی جنیرو میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ 1920 کی دہائی میں سوئزرلینڈ سے برازیل چلا گیا۔ اس کا خاندان 300 سالوں سے سوئس پنیر کا کام کرتا تھا۔ اس کی ماں کا تعلق باہیا کے کوکوا کے تاجرخاندان سے تھا۔ 17سال کی عمر میں لمان برازیل چھوڑ کر ہارورڈ چلا آیا۔ 1961 میں اس نے 20 سال کی عمر معاشیات میں گریجویشن مکمل کی۔ ہارورڈ کے بعد اس نے برازیل کے تیسرے قدیم ترین اخبارجرنل ڈو براسل میں کام شروع کر دیا۔ بظاہر وہ صحافت میں کامیاب نہیں تھا۔ اس کے بعد اس نے سوئزرلینڈ میں کریڈٹ سوئسی میں ٹریننگ شروع کر دی۔ لمان 5 بار برازیل کا نیشنل ٹینس چیمپئن بھی بنا۔ دوہری شہریت کے باعث اس نے ڈیوس کپ میں برازیل اور سوئزرلینڈ کی نمائندگی کی۔ اس نے ویمبلڈن میں بھی شرکت کی۔ 1971 میں 32 سال کی عمر میں لمان نے ایک غیر اہم بروکریج بانکو ڈی ایویسٹ منٹو گرانٹیا کو 8 لاکھ ڈالر میں خریدلیا۔ 1980 کی دہائی میں یہ کمپنی نوجوانوں کے کام کرنے کی پسندیدہ جگہ بن گئی۔ 1989 کے بعد لمان نے کمپنیوں میں سرمایہ کاری شروع کردی اور بہت سی کمپنیوں کو خرید لیا۔[6]
خورخہ پاؤلو لمان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ریو دے جینیرو، برازیل |
اگست 26, 1939
رہائش | زیورخ، سویٹزرلینڈ |
شہریت | Brazil, Switzerland[1] |
نسل | Brazilian Swiss[2] |
زوجہ | Married[3] |
اولاد | 6[3] |
عملی زندگی | |
تعليم | ہارورڈ یونیورسٹی[3] |
مادر علمی | ہارورڈ بزنس اسکول ہارورڈ یونیورسٹی |
پیشہ | کارجو ، بینکار ، ٹینس کھلاڑی [4] |
پیشہ ورانہ زبان | پرتگالی |
شعبۂ عمل | کارجو |
کل دولت | US$30 ارب (فروری 2017)[3] |
کھیل | ٹینس [5] |
کھیل کا ملک | سویٹزرلینڈ |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Stefan Barmettler: Der Brauer vom Zuerichsee. Handelszeitung, Nr. 19, 8 مئی, 2014, p. 7
- ↑ Simon Bowers (15 جولائی 2008)۔ "Jorge Paulo Lemann: A brewing, banking Brazilian billionaire"۔ The Guardian۔ London۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-18
- ^ ا ب پ ت "The World's Billionaires"۔ Forbes۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-18
- ↑ Davis Cup player ID: https://www.daviscup.com/en/players/player.aspx?id=800101066 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
- ↑ ATP player ID: https://www.atptour.com/en/players/-/L109/overview — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
- ↑ برازیلی ارب پتی ہائنز اور برگر کنگ کو خریدنے کے بعد 250 ارب ڈالر میں یونی لیور کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اردو پوائنٹ