خورشید بیگ میلسوی
خورشید بیگ میلسوی میلسی (پنجاب)، پاکستان کے قومی سیرت ایوارڈ یافتہ بزرگ شاعراورادیب ہیں۔
خورشید بیگ میلسوی | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | مرزا خورشید بیگ | |
قلمی نام | خورشید بیگ میلسوی | |
ولادت | 1947ء میلسی | |
ابتدا | میلسی، پاکستان | |
وفات | میلسی (پنجاب) | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، نعت | |
تعداد تصانیف | چار | |
تصنیف اول | ہجرتوں کے سلسلے | |
تصنیف آخر | جمال نظر | |
معروف تصانیف | ہجرتوں کے سلسلے ، بشارتوں کے امین موسم ، بارش کے بعد، جمال نظر | |
ویب سائٹ | / آفیشل ویب گاہ |
پیدائش
ترمیمقلمی نام خورشید بیگ میلسوی اصل نام مرزا خورشید بیگ تھا والد کا نام مرزا عبد الغفار تھا۔ بلدیہ کمیٹی میں انسپکٹر چونگیات تھے۔ ان کے والد ہندوستان سے پاکستان ہجرت کر کے آئے تھے۔ خورشید بیگ میلسوی 1947ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے، خورشید بیگ چار بہنوں اور تین بھائیوں میں سب سے بڑے تھے،
تعلیم
ترمیم1964ء میں ہائی اسکول میلسی سے میٹرک اور 1967ء میں گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی انٹر کرنے کے بعد ڈی ایچ ایم ایس ہومیو پیتھک اور فاضل طب و جراحت کا کورس کیا۔[1]
شاعری
ترمیمشاعرانہ بصیرت سے آشنائی کا اولین کریڈٹ ان کے استاِد مرحوم شریف حزیں چکوالی کو جاتا ہے جنھوں نے ان کے اندر کے انسان کو شاعر کے طور پر ابھرنے کی راہ دکھائی۔
عملی زندگی
ترمیم1968ء میں میانوالی شفٹ ہو گئے اور وہاں گھڑی سازی کا کام شروع کر دیا اور وہیں پر شاعری کا سفر بھی جاری رکھا اور ادبی تنظیم ‘بزِم فکر ’ بنائی جس میں 25 سے 30 ارکان شامل تھے۔ 1986ء میں دوبارہ میلسی آ گئے اور 1992ء میں اپنا ہومیو کلینک بنا کر محو عمل رہے،
ایوارڈز و اعزازات
ترمیمان کی نعتیہ مجموعہ کتاب ’جمالِ نظر‘ پر 2007ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز نے قومی سیرت ایوارڈ اور 30 ہزار روپے انعام سے بھی نوازا۔
اس کے علاوہ ان کو متعدد ایوارڈ بھی ملے ہیں جن میں 2007ء ادارہ حُسنِ قلم لاہور سے حُسنِ قلم ادبی ایوارڈ، 2008ء ینگ مین سوسائٹی میلسی سے ادبی ایوارڈ، 2011ء میں سفارت خانہ ایران کی طرف سے بہترین شاعر کا ایوارڈ اور 2011ء یونائیٹڈ موٹرز کراچی سے پاکستان ادبی ایوارڈ کے علاوہ اور بھی بہت سے ایوارڈ دیے گئے ہیں۔
آپ کی نگرانی میں ادبی مجلہ زرناب، ماہنامہ ہاکس اور ماہنامہ صدائے میلسی شائع ہوتے رہے۔
خورشید میلسوی پاکستان کی متعدد ادبی تنظیموں کے اہم رکن رہے، جن میں رکن قومی مجلسِ دفتری زبان اردو ضلع وہاڑی پاکستان، چیئرمین بزمِ سخن پاکستان، سرپرست حلقہء اہلِ قلم پاکستان، سرپرست ہاکس سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان، رکن پاکستان رائٹرز گلڈ پاکستان، رکن حلقہء اربابِ ذوق لاہور پاکستان، رکن آواز تحصیل فورم میلسی پاکستان شامل ہیں۔
تصنیفات
ترمیم- ہجرتوں کے سلسلے (1992ء)شاعری
- بشارتوں کے امین موسم (2001ء)شاعری
- بارش کے بعد (2007ء) ناشر:اظہار سنز۔ لاہور(شاعری)
- جمال نظر (2004ء)نعتیں اس مجموعہ نعت پر2007ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز نے قومی سیرت ایوارڈ اور 30 ہزار روپے انعام سے بھی نوازا۔[2]
وفات
ترمیم12 اکتوبر 2020ء کو وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ اڑھائی بجے دوپہر جنازہ گاہ دربار نتھے شاہ (میلسی ) میں ادا کی گئی،[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ خورشید بیگ میلسوی ... مضافات کا تازہ کار شاعر"، منظر عارفی، دو ماہی سرَبکف، کراچی شمارہ مارچ تا جون 2010ء ، ص 45
- ↑ Bio-bibliography.com - Authors
- ↑ https://www.girdopesh.com/poet-khursheed-baig-mailswi-passes-away/