خوش حال خان کاکڑ ایک پاکستانی سیاست دان ہے۔جو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی (PNAP) کے بانی ہیں۔ وہ 2024ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

خوشحال خان کاکڑ
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر ترمیم

کاکڑ نے 2024ء کے پاکستانی عام انتخابات میں این اے-251 (شیرانی مع ژوب اور قلعہ سيف اللہ) سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے 45,712 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سید سمیع اللہ نے 44,763 ووٹ حاصل کیے۔

کاکڑ نے 27 دسمبر 2022ء کو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی قائم کی، اسے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک الگ دھڑے کے طور پر قائم کیا۔ [1] [2] [3]

حوالہ جات ترمیم

  1. Saleem Shahid (14 December 2022)۔ "Situationer: Infighting That Bleeds PkMAP"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2024 
  2. Saleem Shahid (28 December 2022)۔ "PkMAP 'officially' splits"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2024 
  3. "Kakar demands new NAP against terrorism"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 29 December 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2024