دری (فارسی: دری، فارسی دری) ایک نئی فارسی زبان کو دیا گیا نام ہے جس میں دسویں صدی سے عربی اور فارسی کے متون شامل ہیں۔ دری لفظ در یعنی دربار یا درگاہ سے منسوب ہے۔ بقول آزاد جس فارسی کو دربار نے شستہ و رفتہ کرکے محاورہ کا سکہ لگایا ہو وہی دری زبان ہے۔ ملک الشعرا بہار کی تحقیقات کا حاصل یہ ہے کہ فارسی دری پہلوی کی شستہ اور مہذب صورت ہے۔ ان کا خیال ہے کہفارسی زبان میں جو ردو بدل ہوا اس کا انداز یہ ہے کہ پہلے اوستا نے پہلوی روپ دھارا۔ پھر پہلوی نے دری کا جامہ اوڑھا۔ لیکن تبدیل کلمات کے جو اصول پہلوی میں تھے وہی کم و بیش دری میں بھی رہے۔ اس کے علاوہ عربوں کی تسخیر ایران کے بعد فارسی زبان میں نئے کلمات کا نفوذ ہو گیا۔ انھیں بھی دری سمجھنا چاہیے۔ کلمات کچھ تو وہ ہیں جن کا بدل اس سے پیشتر فارسی میں نہ تھا اور کچھ وہ جو دری کلمات سے زیادہ رواج پا گئے۔ علاوہ ازیںعربی الفاظ کی آمیزش سے پہلوی کی شکل تبدیل ہو گئی۔ جسے آج کل فارسی جدید کا نام دیا جاتا ہے۔ وہ دراصل فارسی دری ہے۔ اس زبان میں ادبی شعور چوتھی صدی ہجری کے آغاز میں ہوا۔ دری کے اہم مرکز فرغانہ سغد اور خراسان تھے۔ اور یہیں سے یہ زبان دوسرے حصوں میں پھیلی۔

دری
دری فارسی، افغان فارسی
دری
مقامی افغانستان
مقامی متکلمین
(12.5 ملین بحوالہ 2000–2011)e18
افغانستان کی 50% آبادی کی دفتری زبان۔
لہجےبلخی، ہراتی، بدخشانی، پنجھیری، سیستانی، ایماقی، ہزارگی
فارسی-عربی حروف تہجی
رسمی حیثیت
دفتری زبان
 افغانستان
منظم ازاکیڈمی آف سائنسز افغانستان
زبان رموز
آیزو 639-3مختلف:
prs – Dari, Afghan Persian
aiq – ایماق
haz – ہزارگی زبان
گلوٹولاگdari1249  Dari[1]
aima1241  Aimaq[2]
haza1239  Hazaragi[3]
کرہ لسانی58-AAC-ce (Dari) + 58-AAC-cdo & cdp (Hazaragi) + 58-AAC-ck (Aimaq)
اس مضمون میں بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی صوتی علامات شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو یونیکوڈ حروف کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی علامات پر ایک تعارفی ہدایت کے لیے معاونت:با ابجدیہ ملاحظہ فرمائیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Dari"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری {{حوالہ کتاب}}: |chapterurl= میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف |chapterurl= تم تجاهله يقترح استخدام |مسار الفصل= (معاونت)
  2. ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Aimaq"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری {{حوالہ کتاب}}: |chapterurl= میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف |chapterurl= تم تجاهله يقترح استخدام |مسار الفصل= (معاونت)
  3. ہرالڈ ہیمر اسٹورم؛ رابرٹ فورکل؛ مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Hazaragi"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری {{حوالہ کتاب}}: |chapterurl= میں بیرونی روابط (معاونت) والوسيط غير المعروف |chapterurl= تم تجاهله يقترح استخدام |مسار الفصل= (معاونت)