درگا مندر، وارانسی
درگا مندر (Durga Mandir) (ہندی: दुर्गा मंदिर) وارانسی کے مقدس شہر میں سب سے زیادہ مشہور مندروں میں سے ایک ہے۔ یہ مندر ہندو مت کی دیوی درگا سے منسوب ہے۔ درگا مندر بنگالی مہارانی نے اٹھارویں صدی میں تعمیر کروایا تھا۔[1] لال پتھروں سے بنے اس انتہائی خوبصورت مندر کے ایک طرف "درگا کنڈ" (تالاب) ہے۔ اس کنڈ کو بعد میں بلدیہ نے فوارے میں تبدیل کر دیا، جس کی وجہ سے یہ اپنا اصل حسن کو کھو چکا ہے۔ مندر کے اندر ہون کنڈ ہے، جہاں روزانہ ہون ہوتے ہیں۔ ساون کے مہینے میں یہاں ایک ماہ کا بہت پیارا میلہ لگتا ہے۔
درگا مندر | |
متناسقات | 25°17′19″N 82°59′57″E / 25.288622°N 82.999279°E |
نام | |
دیوناگری | दुर्गा मंदिर |
مقام | |
ملک | بھارت |
ضلع | وارانسی ضلع |
محل وقوع | درگا کنڈ، بھیلوپور، وارانسی، وارانسی |
بلندی | 85 میٹر (279 فٹ) |
فن تعمیرات اور ثقافت | |
اہم تہوار | درگا پوجا نوراتری |
طرز تعمیر | Nagara |
تاریخ | |
تاریخ تعمیر (موجودہ ڈھانچہ) | اٹھارویں صدی |
تخلیق کار | بنگالی مہارانی |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Durga Mandir"۔ Varanasi.org۔ اخذ شدہ بتاریخ Mar 2015