دشمن کا سامنا (White Right: Meeting the Enemy) کو دیا خان نے فیوز فلمز کے تحت 2017 میں تخلیق کیا ۔ اس فلم کو برطانیہ کے آئی ٹی وی نامی پرائیویٹ چینل نے 17 دسمبر 2017ء میں نشر کیا۔

دشمن کا سامنا
White Right:Meeting The Enemy
نوعیتدستاویزی
ہدایاتدیا خان
تھیم موسیقیڈینی فیرنٹ
نک کنگسلے
نشرمملکت متحدہ
زبانانگریزی
تیاری
فلم ساز
دیا خان
اینڈیو سمتھ
ڈیرن پرنڈل
عکس نگاریدیا خان
ڈیرن پرنڈل
دورانیہ60 منٹ
پروڈکشن ادارہفیوز فلمز
تقسیم کارفیوز فلمز
نشریات
11 دسمبر 2017ء (2017ء-12-11)

پس منظر و کہانی

ترمیم

اس فلم کو بنانے کے لیے دیا خان نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کیا۔ تاکہ وہاں دائیں بازو کے نسل پرستوں سے مل کر ان کی نفرت کے پیچھے کی ذاتی و سیاسی وجوہات جان کر اسے دوسرے لوگوں تک پہنچائے۔ اس فلم کی تحریک دیا خان کو بی بی سی پر اپنے دیے گئے انٹرویو سے ملی۔ جس میں انھوں نے کثیر الثقافتی معاشرے کے حق میں بات کی تھی۔ جس کے نتیجے میں انھیں بہت زیادہ نفرت انگیز ای میل کا سامنا کرنا پڑا۔ چنانچہ دیا خان نے اس نفرت کی وجوہات جاننے کے لیے ان لوگوں سے ملنے کا منصوبہ بنایا جنہیں وہ ناپسند کرنے کے علاوہ وہ ہمیشہ سے کتراتی رہی تھیں۔

بقول دیا خان جب انھوں نے اس فلم کو شروع کیا تھا تو وہ اتنی پُر امید نہ تھیں لیکن فلم کے خاتمے پر وہ خاصی پُر امید تھیں کہ اس نفرت کو ختم کیا جا سکا۔ فلم کے آخر میں ایک سین اس کی گواہی دیتا ہے کہ فلم کا ایک کردار جو فلم کے وسط میں کہتا ہے کہ وہ سب غیر ملکیوں کو امریکا سے نکالنا چاہتا ہے۔ دیا خان نے اُس سے سوال کیا، کیا میں بھی اُن میں شامل ہوں۔ اس کردار کا نے اثبات میں جواب دیا۔ جب دیا خان ابھی فلم کی تدوین میں مصروف تھیں، تو اسی آدمی نے فون کر کے بتایا کہ میں نے اس نسل پرست تحریک سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ دیا نے پھر سوال کیا کہ اب جب تم تبدیل ہو چکے، کیا تم اب بھی مجھے ملک بدر کرنا چاہو گے تو اُس نے نفی میں جواب دیا کہ نہیں، اب میں تمھیں اپنا دوست سمجھتا ہوں۔ چند ماہ پہلے فلم کے کین پارکر نامی ایک اور کردار نے نسل پرست تحریک سے کنارہ کر لیا ہے۔ جس کا ذکر اُس نے امریکا کی مشہور اخبار یو ایس اے ٹوڈے میں کیا [1]۔

اداکار

ترمیم
  • فرینک می انک
  • پردیپ سنگھ کالیکا
  • آرنو میشالیس
  • جیف شوایپ
  • برائن کلپیپر
  • کین پارکر
  • پیٹر تھیفت
  • رچرڈ بی سپینسر
  • جیرڈ ٹیلر

اعزازات و نامزدگیاں

ترمیم
سنہ اعزاز زمرہ نتیجہ
2018 ایمی اعزاز حالات حاضرہ [2]۔ فاتح
2018 رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی ہدایتکار۔ دستاویزی [3]۔ فاتح
2018 پیس جام جیوری کا خصوصی اعزاز [4] فاتح
2018 روری پیک اعزاز حالات حاضرہ کے لیے سونی امپیکٹ اعزاز [5] فاتح
2018 فلم و ٹیلی ویژن کی خواتین: برطانیہ بی بی سی نیوز و حقائق اعزاز [6] فاتح
2019 بیلنگ ہیم ہیومن رائٹس فلم فیسٹیول جیوری ایوارڈز[7] فاتح
2018 ایشین میڈیا اعزاز بہترین تحقیق۔[8] فاتح
2018 برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز حالات حاضرہ [9]۔ نامزد
2018 فرنٹ لائن کلب اعزاز براڈکاسٹنگ [10]۔ نامزد

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Monica Rhor (1 نومبر 2018)۔ "He was a KKK member, then a neo-Nazi: How one white supremacist renounced hate"۔ usatoday.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-29
  2. "Ny Emmy-pris til Deeyah Khan – for filmen der hun møtte fienden" (نارویجین میں). dagsavisen.no. 2 اکتوبر 2018=accessdate نومبر 2018. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-29. {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (help)
  3. RTS (26 نومبر 2018)۔ "Winners of the RTS Craft & Design Awards 2018 announced"۔ rts.org.uk۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-29
  4. NTB (22 جون 2018=accessdateنومبر 2018). "Deeyah Khans høyreekstremist-dokumentar vant pris i Monte Carlo" (نارویجین میں). www.medier24.no. Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2018-11-29. {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (help)
  5. Rory Peck Trust (1 نومبر 2018 =accessdate نومبر 2018)۔ "WOMEN FREELANCERS TRIUMPH AT RORY PECK AWARDS 2018"۔ rorypecktrust.org۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-17 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  6. STEWART CLARKE (6 دسمبر 2018)۔ "Phoebe Waller-Bridge, Rungano Nyoni Win Women in Film & TV U.K. Awards"۔ variety.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-07
  7. "Festival Awards"۔ bhrff.webs.com۔ 2019-06-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-05
  8. Raj Baddhan (26 اکتوبر 2018=accessdate نومبر 2018)۔ "The Asian Media Awards 2018 were held on Thursday 25th اکتوبر at the Hilton Manchester Deansgate."۔ bizasialive.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-29 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  9. "CURRENT AFFAIRS"۔ www.bafta.org۔ 4 اپریل 2018=accessdate نومبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-29 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  10. "Shortlist 2018"۔ www.frontlineclub.com۔ 7 اکتوبر 2018۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-29