دلشاد بھٹو (انگریزی: Dilshad Bhutto) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سیاست دان اور سندھی زبان کے مصنف اور صحافی ہیں۔[1]

دلشاد بھٹو
پیدائشدلشاد علی بھٹو
(1972-04-01) اپریل 1, 1972 (عمر 52 برس)
گائوں سعید خان بھٹو، ضلع دادو، پاکستان
قلمی نامدلشاد بھٹو
پیشہسیاست دان، مصنف، صحافی
زبانسندھی
نسلسندھی
شہریتپاکستان کا پرچم پاکستانی
تعلیمایم اے
مادر علمیسندھ یونیورسٹی
اصنافمضمون
موضوعادب، سیاست

حالات زندگی

ترمیم

دلشاد علی بھٹو سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل دادو کے گاؤں سعید خان بھٹو میں محمد بخش بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے۔[2]

تعليم

ترمیم

اس نے پرائیمری تعلیم گاؤں جان محمد خشک میں حاصل کی۔ میٹرک کا امتحان گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول دادو شہر میں سے پاس کیا۔ انٹر دادو کالج اور ایم اے سندھ یونیورسٹی سے کیا

ادب اور صحافت

ترمیم

دلشاد بھٹو کا بچپن سے رجحان ادب اور سیاست کی طرف تھا۔ اس نے ادب، سیاست اور سماجی موضوعات پر لڑکپن میں لکھنے کی شروعات کی۔ اس نے کئی مضامین لکھے جو مختلف اخبارات اور جریدوں میں شایع ہوئے۔ یہ سندھی اخبار روزنامہ عبرت حیدرآباد کے سب ایڈیٹر رہے۔ علاوہ ازیں پریس کلب دادو کے جوائنٹ سیکریٹری بھی رہے۔[3]

سياست

ترمیم

دلشاد بھٹو ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران بچوں کی تنظیم ساتھی باررا سنگت کے ارکان بنے۔ بعد میں وطن دوست انقلابی پارٹی میں شامل ہوئے۔ دلشاد کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے ضلع دادو کے نظریاتی شعبے کا انچارج ممبر رہے۔ پھر سندھ ترقی پسند پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہران ویلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کا مرکزی نائب صدر بھی رہے۔ اس کے علاوہ ٹریڈ یونین ایکشن کمیٹی کے مرکزی نائب چیئر مین رہے۔ بعد میں سندھ نیشنل پارٹی[4] کے مرکزی عہدے دار رہے۔ دلشاد بھٹو 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی پاکستان کی نشست این اے 232[5] دادو اور صوبائی اسمبلی سندھ کی نشست پی ایس 75 دادو[6] [7]پر الیکشن میں حصہ لیا۔ سیاسی طور ہراساں کرنے کے لیے ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔[8] دلشاد بھٹو بطور سیاست دان انسانی حقوق اور سماجی حقوق کی بحالی کے لیے بھی سرگرم رہے ہیں۔[9]

حوالہ جات

ترمیم