دنانیر مبین پشاور، پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک 19 سالہ لڑکی ہیں جو 2021ء کے آغاز سے اپنے انسٹا گرام صفحے پر اپلوڈ کردہ ایک ویڈیو کی وجہ کافی مشہور ہوئیں۔ ان کے پیرو کار (فالوئرز) راتوں رات بڑھ کر دو لاکھ پینالیس ہزار ہو گئے۔ [1] اس نو محصولہ شہرت کی وجہ اس کا انٹرویو کئی ذرائع ابلاغ کے گھرانوں نے کیا، جن میں بی بی سی اردو بھی شامل ہے۔

ویڈیو کا خلاصہ

ترمیم

انسٹا گرام پر اپلوڈ کردہ ویڈیو میں دنانیر خود کو، ان کی کار اور اس میں شریک رفقا کا یوں تعارف کراتی ہیں:

"یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری ’پارری‘ ہو رہی ہے۔" یہاں مغربی لب و لہجہ کے حامل پاکستانی عوام کی دیکھا دیکھی دنانیر پارٹی لفظ کو ’پارری‘[2] کہتی ہے، شاید اسی تلفظ میں ویڈیو کی انفرادیت اور مقبولیت کا راز چھپا ہے۔ [1]

ویڈیو کی مقبولیت

ترمیم

دنانیر کی ویڈیو اپنے ملک اور پڑوسی ملک بھارت میں کافی مقبول ہوئی۔ کئی لوگ اس مقبولیت کے مداح ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے دونوں ملکوں کے بیچ تنازعات میں کمی رو نما ہو سکتی ہے۔

  • بھارتی ریپ موسیقی کے مشہور فن یش راج مکھاتے نے اس ویڈیو کو اپنی نغمہ ریز ویڈیو کی بنیاد بنایا۔ انھوں نے اس تعلق سے کہا:" آج سے میں پارٹی نہیں کروں گا، صرف ’پارری‘ کروں گا۔ کیوں کہ پارٹی کرنے میں وہ مزا نہیں جو ’پارری‘ کرنے میں ہے۔"[3]
  • بھارت میں غذائی فراہمی کی خدمت زوماٹو نے ایک تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کی جس کے ساتھ یہ متن تھا: یہ ہماری کارٹ ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری ’پارری‘ ہو رہی ہے۔[5]
  • ٹویٹر پر نیٹ فلکس نے اسی طرح یہ پیام لکھا: دوستوں کے ساتھ کچھ دیکھنا (غلط نشان)۔ نیٹ فلکس ’پارری‘ ہو رہی ہے (صحیح نشان)۔[6]
  • بھارتی فوج کے مسلح فوجیوں نے بھی ویڈیو سے متاثر ہو کر ایک ویڈیو تیار کی جس میں وہ بھی اپنی پٹرولنگ کے جاری ہونے کا آخر میں ذکر کرتے ہیں۔ تاہم یہ فوجیوں کا نجی ویڈیو ہے، اس کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے۔ [7]


دیر رات #پارری_ہو_رہی_ہے، آپ ڈسٹرپ (خلل) ہو رہے ہیں تو کال کریں[8]112

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Who is Dananeer Mobeen, the Pakistani girl behind the viral 'Pawri' video"۔ 13 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  2. https://www.bbc.com/urdu/regional-59840169
  3. “Aajse me party nahi karunga Sirf pawri karunga. Kyuki party karneme wo mazaa nahi jo pawri karneme hai (from today I will not party, I will pawri, there is more fun in pawri than a party)”. Yashraj Mukhate gives musical twist to Pak’s ‘pawri ho rahi hai’ trend, video breaks the internet
  4. Watch: Bollywood's obsession with 'Pawri' vibes, memes go viral
  5. Netflix, Zomato join ‘Pawri hori hai’ meme trend[مردہ ربط]
  6. https://twitter.com/NetflixIndia/status/1361226576247971841 Watching something with your friends ]
  7. [https://www.india.com/hindi-news/viral/indian-army-new-video-gone-viral-on-pawri-ho-rahi-hai-see-version-of-indian-army-4434356/ Indian Army: अब आया इंडियन आर्मी का Pawri Ho Rahi Hai Version, वीडियो वायरल]
  8. UP Police Uses ‘Pawri’ Meme to Send a Message to Locals Disturbed by Late Night Parties
  9. 'Nahi karni hai': Manipal Hospitals joins 'pawri' trend to deliver an important message [WATCH]
  10. "Video: 'Ye Bengal ki janta, ye hum hain aur ye parivartan hone ja raha hain': BJP's Nadda spin to 'Pawri ho rahi hai' meme at Bengal rally"۔ 27 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2021