ساڈا کتا کتا، تہاڈا کتا ٹامی
ساڈا کتا کتا، تہاڈا کتا ٹامی کے معنی پنجابی زبان میں یہ ہیں کہ ہمارا کتا تو کتا ہی ہے، کیا تمھارا کتا اتنا خاص ہے کہ اس کی ناز برداری کی جائے اور اسے ٹامی الگ نام سے پکارا جائے؟۔ حالاں کہ بھارت میں پنجابی کے بولنے والے تناسب کے لحاظ سے بہت کم ہیں، تاہم یہ مقولہ بھارت کی عام تہذیب کا حصہ دسمبر 2020ء اور 2021ء کی شروعات کے عرصے میں بن چکا تھا۔ پنجابی کے علاوہ ہندی، اردو اور شمالی ہند کی کچھ زبانوں میں یہ کثرت سے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کا استعمال یوٹیوب پر بھی ایک میم کے طور پر خوب کیا گیا۔[1]
اس کے عام گفتگو میں استعمال کی کچھ مثالیں اس طرح ہیں:
پس منظر
ترمیمیہ مقولہ بگ باس 13 میں شریک شہناز گل کے استعمال کرنے سے مشہور ہوا۔ اس نے کہا تھا: "میری کوئی فیلنگز (جذبات) نہیں ہیں۔ ساڈا کتا کتا، تہاڈا کتا ٹامی۔ یہ مقولہ اس قدر مقبول ہوا کہ یش راج موکھاٹے نے اسے بھنگڑا کی موسیقی کے وزن سے ری مکس کرتے ہوئے کہ نغمے کی شکل میں پیش کیا۔ بالی وڈ کی سابقہ ہیروئن روینا ٹنڈن نے ایک ویڈیو میں اس پر اپنی بیٹی راشا کے ساتھ رقص کیا۔[2]
ٹی شرٹ اور موبائل فون
ترمیمکئی مشاہیر کے استعمال کے ساتھ ساتھ یہ میم ٹی شرٹوں اور موبائل فون کی رنگ ٹون کی دنیا میں بھی مقبول ہوا۔ کئی ٹی شرٹ کے چھپے مقولے کے ساتھ بازار میں آئے تھے[3] اور کئی لوگوں نے شہناز کی آواز کے رنگ ٹون[4] کو ڈاؤن لوڈ کیا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Tuada Kutta Tommy – Meme Meaning and Origin Explained
- ↑ Shehnaaz Gill is excited to see Raveena Tandon enact her viral Bigg Boss 13 'sada kutta kutta' video; says, 'Someone please pinch me'
- ↑ "OWL18 Tuhada Kutta Tommy Sadda Kutta Kutta Men Graphic T-Shirt"۔ 16 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2021
- ↑ Tuhada Kutta Tommy Sada Kutta Kutta – Yashraj Mukhate – Ringtone Download – ThePerfectFun.in[مردہ ربط]