دوآبہ، میانوالی (انگریزی: Doaba, Mianwali) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع میانوالی میں واقع ہے۔[1] دو آبہ تحصیل پپلاں میانوالی کا ایک نواحی علاقہ ہے۔ جو تاریخی جرنیلی روڈ یا شیر شاہ سوری روڈ پر عین دریا سندھ کے کنارے پر واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت گاؤں ہے۔ یونین کونسل دوآبہ پپلاں شہر کے شمال اور علوالی کے جنوب میں واقع ہے۔ مغرب میں دریائے سندھ جبکہ مشرق میں تھل کینال کے ساتھ واقع ایک زرخیز علاقہ ہے۔ پپلاں اور علووالی کے درمیان ریلوے اسٹیشن" بھمب " اسی علاقے میں واقع ہے۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں اب ریل گاڑی نہیں روکتی۔


دوآبہ
قصبہ and union council
سرکاری نام
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع میانوالی
تحصیلتحصیل پپلاں
حکومت
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹیلی فون کوڈ0459

تاریخی اعتبار سے کہا جاتا ہے کے یہ علاقہ پہلے کچے میں دریا کے ساتھ واقع تھا جس وجہ سے اسے دوآبہ( دو دریاؤں کے درمیان کی جگہ/یا جس کے دو اطراف سے دریا گزرتا ہو) کہا جانے لگا۔ جب 1971ء میں حکومت پاکستان نے چشمہ ڈیم بنایا اور دریا کا بہاؤ بدلا تو یہاں کے لوگ اور زیادہ مشرق کی طرف ہجرت کر گئے اور دوآبہ کی بنیاد جس جگہ اب ہے یہاں رکھی گئی۔

یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت سے ہی وابستہ ہے۔ اس کے علاوہ فوجی ملازمت سرے فہرست ہے۔ اس کے علاوہ سروے آف پاکستان ، پاکستان ریلوے ، واپڈا اور پاکستان آرمی میں بھی چند ایک اعلیٰ افسران رہے ہیں۔ 2چک ایم ایل جو کے جمال آباد سے بھی مشہور ہے جو کے مرحوم "" بریگیڈیئر جمال داد خان"" کی تکریم سے منسوب ہے۔

بڑی اقوام میں یہاں بهمب ، بھچر ، اڑ ور ،سجرا اور ملک اعوان قبیلہ آباد ہیں نیز چند گھر نیازی پٹھان قبیلہ کے بھی پائے جاتے ہیں۔ (یہاں آباد اعوان نمل کے علاقے سے ہجرت کر کے کچے کے علاقے میں آباد ہوئے جو سیلو اعوان سے مشہور ہیں۔ سیلو اور ملکاں سیلواں والا کچے کے علاقہ میں کندیاں کے ساتھ ایک بہت بڑا علاقہ تھا جو اسی قبیلے نے آباد کیا تھا۔ یہ چشمہ ڈیم بننے کے بعد آس پاس کے علاقوں میں پھیل گئے)۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Doaba, Mianwali"