دگگوباتی پوراندریسواری
دگگوباتی پوراندریسواری (انگریزی: Daggubati Purandeswari) (ولادت: 22 اپریل 1959ء) ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں جن کا تعلّق بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی 15 ویں لوک سبھا کی رکن پارلیمان کی حیثیت سے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم حلقہ کی نمائندگی کی۔[2] اس سے قبل وہ 14 ویں لوک سبھا میں باپٹلہ حلقہ کی نمائندگی کرچکی ہیں، اس عرصے کے دوران میں انھوں نے وزارت انسانی وسائل کی ترقی میں وزیر مملکت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔[3] وہ 7 مارچ 2014ء کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئیں۔[4] 2014ء میں، انھوں نے راجمپیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخاب لڑی اور ہار گئیں۔[5] دگگوباتی پوراندریسواری کو بی جے پی مہیلا مورچہ پربھاری مقرر کیا گیا۔[6][7]
دگگوباتی پوراندریسواری | |
---|---|
جنرل سکریٹری، بھارتیہ جنتا پارٹی | |
آغاز منصب 26 ستمبر 2020 | |
صدر | جے پی نڈ |
وزارت ٹکسٹائل، حکومت ہند* | |
مدت منصب 1 نومبر 2012 – 16 مئی 2014 | |
وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت | |
مدت منصب 28 اکتوبر 2012 – 1 نومبر 2012 | |
وزیر مملکت برائے انسانی وسائل کی ترقی | |
مدت منصب 29 جنوری 2006 – 28 اکتوبر 2012 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 اپریل 1959ء (66 سال) چنئی |
رہائش | حیدرآباد |
شہریت | بھارت [1] |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی |
شریک حیات | دگوبتی وینکٹیشور راؤ |
اولاد | 1 بیٹا اور 1 بیٹی |
والد | ین ٹی راما راو |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
تعليم | بی اے (ادبیات) اور جیمولوجی میں گریجویٹ |
پیشہ | سیاست دان [1] |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمدگگوباتی پوراندریسواری 22 اپریل 1959ء کو مدراس ریاست کے چینائی میں این ٹی راما راؤ اور باساوتارکم کے ہاں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم اس نے اپنی تعلیم چینائی کے سیکرڈ ہارٹ میٹرک ہائیر سیکنڈری اسکول، چرچ پارک سے حاصل کی۔ انھوں نے ساؤتھ انڈین ایجوکیشنل ٹرسٹ اور خواتین کالج (جس کا نام بشیر احمد سید سعید کالج برائے خواتین رکھا گیا) سے بی اے مکمل کیا، اس کے بعد ہندوستان کے جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ سے جیمولوجی میں ایک مختصر کورس کیا تھا۔[8] وہ پانچ زبانیں، انگریزی، تیلگو، تمل، ہندی اور فرانسیسی پڑھ، لکھ، بول سکتی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ↑ "Southern Sushma Swaraj Sets the Pace"۔ 2016-09-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-29
- ↑ New railway zone now a political decision, says Purandeswari. Retrieved from The Hindu 12/25/2013. (article dated "Updated: December 25, 2013 13:32 IST")
- ↑ "NTR's daughter D Purandareswari joins BJP"۔ NDTV۔ 7 مارچ 2014
- ↑ "Former Union Minister Daggubati Purandeswari to head AP BJP's manifesto Committee"۔ www.newsbharati.com
- ↑ "BJP creates OBC morcha ahead of Bihar election"
- ↑ "With an eye on Bihar, UP polls, BJP forms OBC Morcha to boost electoral fortunes"
- ↑ ‘Hinduism to me is a way of life’ Indian Express- 11 January 2009