دیمیان بیدنیئی
دیمیان بیدنیئی(روسی: Демья́н Бе́дный), نقل حرفی Demyan Bedny (پیدائش: 13 اپریل 1883ء - وفات: 25 مئی 1945ء) سوویت روسی شاعر تھے۔
دیمیان بیدنیئی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (روسی میں: Ефим Алексеевич Придворов)[1] |
پیدائش | 1 اپریل 1883ء [2][3][4] |
وفات | 25 مئی 1945ء (62 سال)[2][5][6][7][8][9][3] ماسکو |
شہریت | سلطنت روس سوویت اتحاد |
جماعت | اشتمالی جماعت سوویت اتحاد |
رکن | سوویت انجمن مصنفین |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، مشہور شخصیت ، صحافی ، عوامی صحافی [10] |
پیشہ ورانہ زبان | روسی [11][12] |
شعبۂ عمل | شاعری [13]، ادب [13]، نظریاتی صحافت [13] |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | پہلی جنگ عظیم |
اعزازات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمدیمیان بیدنیئی کیرووہراد اوبلاست، یوکرین، روسی سلطنت میں 13 اپریل 1883ء کو پیدا ہوئے۔[14] بیسویں صدی کا یہ توانا انقلابی شاعر عوام میں سے ابھراتھا۔ بیدنیئی خود آموز اور فطری صلاحیتوں کے مالک تھے۔ نوجوانی ہی میں وہ انقلابی جدوجہد میں شریک ہو گئے، بالشویک ہوئے اور غیر قانونی و خفیہ طور پر شائع ہونے والے اخبار پاودا کے اولین اور مزدور طبقے میں سب سے مقبول و محترم مصنفوں میں تھے۔[15] بیدنیئی کی نظمیں، حکایات، گیت اور اشعار انقلابی سوزوگداز سے پر ہوتے تھے اور ان سے دسیوں لاکھ مزدور اور کسان اچھی طرح واقف تھے۔ لینن خود دیمیا ن بیدنیئی کی استعداد کی بڑی قدر کرتے تھے۔ اپنی تخلیقات کے لیے دیمیان بیدنیئی روسی قومی شاعری کے سرچشموں میں، کریلوف اور نیکراسوف کی تصانیف میں اور ان عظیم روسی شاعروں کی جمہوری عوامی زبان میں پیرایۂ اظہار کی توانائی کی تلاش کرتے تھے۔[16]
خانہ جنگی کے برسوں میں دیمیان بیدنیئی کی آواز پورے ملک میں گونجتی اور نو عمر سوویت جمہوریہ کے سارے بد طینت دشمنوں پر وار کرتی تھی۔ سرخ فوج کے ان سپاہیوں کے بارے میں ایک نظم جو پیریکوف کے پاس لڑائی میں مارے گئے تھے، سرخ فوج سے معنون بہترین نظموں میں ہے۔ خاص سڑک، رخصت، چاہتے تھے کہ ہمیں ختم کریں اور بیدنیئی کے دوسرے شاہکار روسی ادب کی تاریخ میں ایک مستقل مقام رکھتے ہیں۔ ہٹلری حملے کے برسوں میں ان کا قلم دشمن پر انتہائی بیرحمی سے وار پر وار کرتا رہا۔ اخباروں اور رسالوں میں ان کی شعری مطبوعات، سوویت خبررساں ایجنسی تاس کے نمائشی دریچے میں ان کے پوسٹر اور ان کے گیت فوجیوں میں اور محاذپر لڑنے والوں میں بہت مقبول تھے۔ دیمیان بیدنیئی نے اپنے آخری سانس تک فاشسٹ حملہ آوروں کے خلاف اپنی شاعری شاعرانہ جنگ جاری رکھی۔[17]
نظمیں
ترمیم- خاص سڑک
- رخصت
- چاہتے تھے کہ ہمیں ختم کریں
وفات
ترمیمدیمیان بیدنیئی 62 سال کی عمرمیں 25 مئی 1945ء کو ماسکو، سویت یونین میں وفات کر گئے۔[14]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : Бедный, Демьян
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13478844g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب عنوان : Литераторы Санкт-Петербурга. ХХ век — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://lavkapisateley.spb.ru/enciklopediya/
- ↑ عنوان : Чувашская энциклопедия — ISBN 978-5-7670-1471-2 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://enc.cap.ru/
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Demyan-Bedny — بنام: Demyan Bedny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/23752878 — بنام: Demyan Bedny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/bedny-demjan — بنام: Demjan Bedny — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ https://cs.isabart.org/person/68342 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ عنوان : Русская литература XX века. Прозаики, поэты, драматурги — ISBN 5-94848-245-6 — https://cs.isabart.org/person/68342
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19981228046 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 دسمبر 2022
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb13478844g — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19981228046 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19981228046 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ^ ا ب دیمیان بیدنیئی، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن
- ↑ ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین، 1985 ،ص 52
- ↑ ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین، 1985 ،ص 52-53
- ↑ ظ انصاری، تقی حیدر، موج ہوائے عصر، رادوگا اشاعت گھر، ماسکو، سوویت یونین، 1985 ،ص 53