دیوان غالب

مرزا غالب کا اردو دیوان
(دیوان غالب پنجابی سے رجوع مکرر)

دیوانِ غالب ،ایک مشہور شاعری کی کتاب ہے جو فارسی اور اردو کے مشہور شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب نے لکھی ہے۔ یہ غالب کی غزلوں کا مجموعہ ہے۔ [1] اگرچہ اس میں ان کی تمام غزلیں شامل نہیں ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی تمام شعری ذخیرہ سے سے ان غزلوں کا انتخاب کیا ہے؛ لیکن پھر بھی دیوان اردو کے بہت سے دیگر نسخوں میں اہل علم نے ان کی تمام قیمتی تخلیقات کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ دیوان کے بہت سے ایڈیشن موجود ہیں جیسے نسخہ نظامی، نسخہ عرشی از امتیاز علی عرشی ، نسخہ حمیدیہ (بھوپال)، نسخہ از غلام رسول مہر۔

خلاصہ

ترمیم

دیوان غالب میں 200 کے قریب غزلیں شامل ہیں اور اصل نسخے میں اس سے کم غزلیں تھیں۔ محققین نے غالب کی وفات کے بعدتحقیق وجستجو سے ان کی دیگر غزلیں بھی شامل کیں۔ غزلیں اس وقت بولی جانے والی اردو زبان ریختہ میں لکھی گئی ہیں۔ [2]

 ترجمہ

ترمیم

پروفیسر اسیر عابد نے دیوانِ غالب کا منظوم پنجابی ترجمہ پیش کیا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ḥālī, K.A.Ḥ. (1990)۔ Yadgar-e Ghalib: A Biography of Ghalib۔ Idarah-i Adabiyat-i Delli۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2015 
  2. Mujeeb, M. (1969)۔ Ghalib۔ ساہتیہ اکیڈمی۔ ISBN 9788172017088۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2015 
  • اس صفحہ ”دیوان غالب“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:دیوان غالب پر کلک کریں۔