دی سورڈ آف ٹیپو سلطان (انگریزی:The Sword of Tipu Sultan، اردو ترجمہ:ٹیپو سلطان کی تلوار) ایک مشہور بھارتی تاریخی ٹیلی سیریل تھا جو پہلی مرتبہ 1990ء میں ڈی ڈی نیشنل پر نشر ہوا۔ اس ڈرامے کی کہانی بھگوان گڈوانی کی ناول پر مبنی تھی۔ اور اس ڈرامے میں میسور کے مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی زندگی مفصل انداز میں بیان کی گئی ہے۔

دی سورڈ آف ٹیپو سلطان
فائل:The Sword of Tipu Sultan DVD cover.jpg
دی سورڈ آف ٹیپو سلطان ڈی وی ڈی کَوَر
تخلیق کارنیسمیرو انٹرنیشنل
تحریربھگوان گڈوانی
ہدایاتسنجے خان اور اکبر خان
نمایاں اداکارسنجے خان
مایا الگھ
دیپیکا چھیکالیا
اننت مہادیون
موکیش ریشی
شہباز خان
موسیقارنوشاد
نشربھارت
اقساط60
تیاری
فلم سازسنجے خان
مقامپریمیئر سٹوڈیو،میسور
عکس نگاریبشیر علی
دورانیہتقریباََ 45 منٹ ہر روز
نشریات
چینلڈی ڈی نیشنل (1990-1991)
1990 – 1991

اس ڈرامے کو بناتے وقت کچھ ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آئے مثلاََ میسور میں 1990ء میں جب آگ لگی تو اس آگ میں پریمیئر اسٹوڈیو کا سیٹ بھی کافی حد تک جل گیا۔ کئی لوگ زخمی ہوئے۔ اس کے ہدایت کار اور اداکار سنجے خان بھی بری طرح جل گئے تھے اور انھیں پلاسٹک سرجری سے گذرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ دائیں محاذ کے گروہوں کی جانب سے عدالت اور عوامی احتجاج کے ذریعے اس سیریل کی نمائش روکنے کی کوشش کی گئی کیونکہ ان کا دعوٰی تھا کہ ٹیپو سلطان متعصب تھے۔ اعتراض کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ سیریل میں برائے نام تخت نشین میسور کے ہندو واڈیار حکمرانوں کو زنانہ صفات کا حامل اور حکومت سے لاپروا دکھایا گیا تھا۔ تاہم یہ کوششیں ناکام ہوئیں اور یہ سیریل مقبول عام ہوا۔

خاص طور پر اس میں کردار ادا کرنے والے شخصیات کو عوامی سطح پر سراہا گیا کہ انھوں بہتر طریقے سے ٹیپو سلطان کی کہانی پیش کی گئی۔ ڈی ڈی نیشنل کے بعد اسٹار پلس پر بھی یہ ڈراما 2001ء میں نشر ہوا۔1990ء میں اسے بنگالی زبان میں ڈب کیا گیا اور بی ٹی وی پر نشر ہوا۔ 2006ء میں اسے تمل زبان میں ترجمہ کر کے ڈی ڈی پوڑھیگے پر نشر کیا گیا۔ اس کے بعد اسٹار اُتسَو پر بھی نشر ہوا۔

بیرونی روابط

ترمیم