ذہین طاہرہ
ذہین طاہرہ (1930ء – 9 جولائی 2019ء) پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک تجربہ کار اور اولین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ انھوں نے فلم کے لیے بھی کام کیا، اداکاری کے علاوہ ذہین طاہرہ پروڈیوسر اور ہدایتکار بھی تھیں۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان اور اسٹیج کے لیے بھی کام کیا۔ طاہرہ ء1930 میں بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔
ذہین طاہرہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1931ء لکھنؤ، بھارت |
وفات | 9 جولائی 2019ء (87–88 سال)[1] کراچی، |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
قومیت | پاکستانی |
دیگر نام | طاہرہ آپا |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ |
دور فعالیت | 1955ء–2019ء |
کارہائے نمایاں | خدا کی بستی |
اعزازات | |
تمغائے امتیاز (2013) |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
فنی زندگی
ترمیمذہین طاہرہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں انتہائی منجھی ہوئی اور اولین اداکارہ تسلیم کی جاتی ہیں۔ انھوں نے ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائیوں میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز سے بے شمار ڈراموں میں انتہائی جاندار کردار ادا کیے۔ذہین طاہرہ نے سات سو ڈراما سیریز میں مرکزی اور اہم کردار ادا کیے۔ انھوں نے چند ایک ٹیلی ویژن سیریز کی ہدایتکاری بھی کی۔ آخری سالوں میں انھوں نے زیادہ تر نجی ٹیلی ویژن چینلوں کے ساتھ کام کیا۔ انھوں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے شوکت صدیقی کے لکھے ہوئے ریکارڈ توڑ ڈرامے خدا کی بستی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہو چکی ہیں، انھیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پے قربان سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔
اعزازات
ترمیمحکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013ء میں انھیں تمغائے امتیاز سے نوازا۔
ہم ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2013ء بھی ملا تھا
وفات
ترمیمذہین طاہرہ گذشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں جب کہ گذشتہ ماہ انھیں عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے کامران خان نے ان کی صحت یابی سے آگاہ کر دیا تھا، پھر اچانک طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں 9 جولائی 2019ء کو 88 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔[2][3][4] کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں تدفین کی گئیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Veteran TV actress Zaheen Tahira passes away in Karachi
- ↑ "سینئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں"۔ jang.com.pk
- ↑ "لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں"۔ 9 جولائی، 2019
- ↑ انٹرٹینمنٹ ڈیسک (9 جولائی، 2019)۔ "اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں چل بسیں"۔ Dawn News Television