ٹائپ ون ذیابیطس ( T1D )، جو پہلے نوعمری کے ذیابیطس کے نام سے جانا جاتا تھا،یہ ذیابیطس کی ایک شکل ہے جس میں لبلبہ بہت کم یا بالکل انسولین پیدانہیں کرتا ہے۔ [4] انسولین ایک ہارمون ہے جو جسم کی بلڈ شوگر کو استعمال کرنے کے لیے درکار ہوتا ہے۔ [2] علاج سے پہلے انسولین کی کمی سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ [1] اس کی روایتی علامات میں بار بار پیشاب آنا ، پیاس میں اضافہ ، بھوک میں اضافہ اور وزن میں کمی شامل ہیں۔ [4] اضافی علامات میں دھندلا پن ، تھکاوٹ اور زخم کا ٹھیک نہ ہونا شامل ہو سکتے ہیں۔ [2] علامات عام طور پر تھوڑے عرصے ہی میں پیدا ہو جاتی ہیں۔ [1]

ذیابیطس ٹائپ ون
مترادفذیابیطس میلٹس قسم 1، انسولین پر منحصر ذیابیطس,[1]نوعمری کی ذیابیطس[2]
ایک نیلے رنگ کا دائرہ، ذیابیطس کی علامت۔[3]
تلفظ
اختصاصاینڈوکرائن غدود کا علم-اینڈو کرائنولوجی
علاماتبار بار پیشاب، پیاس میں اضافہ، بھوک میں اضافہ،وزن میں کمی[4]
مضاعفاتذیابیطس کیٹو ایسڈوسس, غیر کیکٹوٹک ہائپروسمولر کوما, ناقص شفا یابی, دل کی بیماری, آنکھوں کونقصان[2][4][5]
عمومی حملہنسبتاً کم وقت کی مدت[1]
دورانیہطویل المدتی[4]
وجوہاتجسم کافی مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا[4]
خطرہ عنصرخاندانی تاریخ، سیلیک بیماری[5][6]
تشخیصی طریقہبلڈ شوگر، A1C[5][7]
تدارکنامعلوم[4]
علاجانسولین، ذیابیطس کے لئے پرہیزی خوراک، ورزش[1][2]
تعدد~ 7.5% ذیابیطس کے معاملات[8]

ٹائپ ون ذیابیطس کی وجہ معلوم نہیں ہے، [4] لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں جینیاتی اور ماحولیاتی عوامل کا امتزاج شامل ہے۔ [1] خطرے کے عوامل میں خاندان کے کسی فرد میں ذیابیطس کا ہونا شامل ہے۔ [5] بنیادی میکانزم میں لبلبہ میں انسولین پیدا کرنے والے بیٹا خلیات کی خود کار تباہی شامل ہے۔ [2] ذیابیطس کی تشخیص خون میں شوگر یا گلائیکیٹڈ ہیموگلوبن (HbA1C) کی سطح کو جانچ کر کی جاتی ہے۔ [5] [7] آٹو اینٹی باڈیز کی موجودگی کی جانچ کرکے ٹائپ 1 ذیابیطس کو ٹائپ 2 سے الگ شناخت کیا جا سکتا ہے۔ [5]

ٹائپ ون ذیابیطس سے بچاؤ کا کوئی طریقہ معلوم نہیں کیا جا سکا ہے۔۔ [4] بقا کے لیے انسولین کے ساتھ علاج کی ضرورت ہے۔ [1] انسولین تھراپی عام طور پر صرف جلد کے نیچے انجیکشن کے ذریعہ دی جاتی ہے لیکن یہ انسولین پمپ کے ذریعہ بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔ [9] ذیابیطس کی پرہیزی خوراک اور ورزش ذیابیطس کے انتظام کے اہم حصے ہیں۔ [2] اگر باقاعدہ علاج نہ کیا جائے تو ذیابیطس بہت سی پیچیدگیاں کا باعث بن سکتی ہے۔ [4] نسبتاً تیزی سے شروع ہونے والی پیچیدگیوں میں ذیابیطس کیٹو ایسڈوسس اور نان کیٹوٹک ہائپروسمولرکوما شامل ہیں۔ طویل مدتی پیچیدگیوں میں دل کی بیماری ، فالج ، گردے کی خرابی ، پاؤں کے السر اور آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان شامل ہیں۔ [4] مزید برآں، انسولین کی ضرورت سے زیادہ خوراک کی وجہ سے کم بلڈ شوگر سے پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ [5]

قسم ایک کے ذیا بیطس یا شوگر کے تمام کیسز کا تخمینہ 5-10فی صدہے۔ [8] عالمی سطح پر متاثر ہونے والے افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے، حالانکہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال تقریباً 80,000 بچے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ کے اندر متاثرہ افراد کی تعداد ایک سے تین ملین بتائی جاتی ہے۔ [5] [10] مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ میں فی 100,000 سالانہ تقریباً 1 نئے کیس اور اسکینڈینیویا اور کویت میں فی 100,000 کے قریب 30 نئے کیسز کے ساتھ بیماری کی شرح وسیع پیمانے پر مختلف ہوتی ہے۔ [11] [12] یہ عام طور پر بچوں اور نوجوان بالغوں میں شروع ہوتا ہے۔ [1]

حوالہ جات: ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "Causes of Diabetes"۔ NIDDK۔ August 2014۔ 10 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Types of Diabetes"۔ NIDDK۔ February 2014۔ 16 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  3. "Diabetes Blue Circle Symbol"۔ International Diabetes Federation۔ 17 March 2006۔ 05 اگست 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د "Diabetes Fact sheet N°312"۔ WHO۔ November 2016۔ 26 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2017 
  5. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ JL Chiang، MS Kirkman، LM Laffel، AL Peters (July 2014)۔ "Type 1 diabetes through the life span: a position statement of the American Diabetes Association"۔ Diabetes Care۔ 37 (7): 2034–54۔ PMC 5865481 ۔ PMID 24935775۔ doi:10.2337/dc14-1140 
  6. P Elfström، J Sundström، JF Ludvigsson (November 2014)۔ "Systematic review with meta-analysis: associations between coeliac disease and type 1 diabetes"۔ Alimentary Pharmacology & Therapeutics۔ 40 (10): 1123–32۔ PMID 25270960۔ doi:10.1111/apt.12973 
  7. ^ ا ب "Diagnosis of Diabetes and Prediabetes"۔ NIDDK۔ May 2015۔ 16 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  8. ^ ا ب D Daneman (March 2006)۔ "Type 1 diabetes"۔ Lancet۔ 367 (9513): 847–58۔ PMID 16530579۔ doi:10.1016/S0140-6736(06)68341-4 
  9. "Alternative Devices for Taking Insulin"۔ NIDDK۔ July 2016۔ 16 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  10. "Fast Facts Data and Statistics about Diabetes"۔ American Diabetes Association۔ 16 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2014 
  11. Global report on diabetes (PDF)۔ World Health Organization۔ 2016۔ صفحہ: 26–27۔ ISBN 978-92-4-156525-7۔ 07 اکتوبر 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2016 
  12. Jay Skyler (2012)۔ Atlas of diabetes (4th ایڈیشن)۔ New York: Springer۔ صفحہ: 67–68۔ ISBN 978-1-4614-1028-7۔ 08 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ