راجہ صغیر احمد
راجا صغیر احمد، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
راجہ صغیر احمد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1956ء (عمر 67–68 سال) |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-7 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمراجا صغیر احمد یکم جنوری 1956 کومٹور، تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیمراجا صغیر احمد 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-7 (راولپنڈی-II) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [3] انھوں نے 44,363 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجا محمد علی کو شکست دی۔ اپنی کامیابی کے بعد انھوں نے پاکستان تحریک انصافمیں شمولیت اختیار کی۔
21 مئی 2022 کو پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے خلاف ووٹ دینے کی وجہ سے انھیں ڈی سیٹ کر دیا گیا۔ [4] بعد میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے۔ انھوں نے 68,906 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمد شبیر اعوان کو شکست دی جنھوں نے 68,857 ووٹ حاصل کیے تھے۔ [5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1262
- ↑ "Profile"۔ www.pap.gov.pk (بزبان انگریزی)۔ Punjab Assembly۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2018
- ↑ "Election Results 2018 - Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ The News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2018
- ↑ "ECP de-seats 25 dissident PTI MPs who voted for Hamza Shahbaz"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2022
- ↑ "PP-7 Rawalpindi Bye Election 2022 Result Information"۔ www.electionpakistani.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2023