راجہ گاؤں
راجا پاکستان کے صوبہ پنجاب کا چھوٹا سا گاؤں ہے۔
راجہ Raja | |
---|---|
گاؤں | |
پاکستان میں مقام | |
متناسقات: 31°54′3″N 74°13′29″E / 31.90083°N 74.22472°E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع گوجرانوالہ |
تحصیل | تحصیل کامونکے |
پاکستان کی یونین کونسلیں | سادھوکے |
بورو (انتظامیہ) | 10 |
بلندی | 216 میل (709 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ڈاک رمز | 52368 |
ڈائلنگ کوڈ | 055[1] |
گاؤں کے لوگ
ترمیمراجا گاؤں کے لوگ بہت خوش مزاج ہیں آپس میں پیار محبت سے رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں ایک دوسرے کی مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں
موسم
ترمیماس گاؤں کا موسم بھی پنجاب کے میدانی علاقوں کی طرح گرم مرطوب ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت مئی، جون اور جولائی کے ماہ میں 45 ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے اور سردیوں میں جنوری اور فروری کے ماہ میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ سردیوں میں دھند اور کہرہ بھی پڑتا ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے
تعلیم
ترمیماس گاؤں میں جماعت دہم تک لڑکوں کے لیے سرکاری اسکول ہے اور جماعت پنجم تک لڑکیوں کے لیے سرکاری اسکول ہے
زراعت
ترمیمگاؤں کے اردگرد کھیت ہیں جہاں پر لوگ گندم اور چاول کی فصل اگاتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں نے مال مویشی بھی پال رکھے ہیں جن کے لیے چارہ بھی کاشت کیا جاتا ہے
کھیل
ترمیموالی بال ،فٹ بال اور کرکٹ اس گاؤں کے مقبول ترین کھیل ہیں۔
نقل و حمل
ترمیمراجا کے قریب ترین اہم شاہراہ گرینڈ ٹرنک روڈ N-5 ہے جو سادھوکی سے گزرتی ہے اور یہ بیگ پور روڈ اور راجباہ روڈ کے ذریعے راجا سے منسلک ہے۔
بیگ پور روڈ بہت سے چھوٹے دیہاتوں سے گزرتی ہوئی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع بیگ پور گاؤں پر ختم ہوتی ہے۔
راجا میں کوئی ٹرین اسٹیشن نہیں ہے، نزدیک ترین سادھوکی کا ریلوے اسٹیشن ہے۔ جہاں کچھ مقامی ٹرینیں تھوڑی دیر کے لیے رکتی ہیں- لوگ ٹرین کے سفر کے لیے لاہور کا رخ کرتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ {{cite web | title=National Dialing Codes | url=http://www.ptcl.com.pk/Home/PageDetail?ItemId=52&linkId=125 | publisher=پی ٹی سی ایل | accessdate=28 اگست 2014 | archive-date=2014-09-03 | archive-url=https://web.archive.org/web/20140903092141/http://www.ptcl.com.pk/Home/PageDetail?ItemId=52&linkId=125 | url-status=dead