راج بہادر گوڑ

ڈاکٹر راج بہادر گوڑ بھارت کے ایک کمیونسٹ رہنما، ٹریڈ یونین لیڈر، اردو ادب کے ناقد، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے۔ وہ اردو کو بے حد پسند کرت

ڈاکٹر راج بہادر گوڑ بھارت کے ایک کمیونسٹ رہنما، ٹریڈ یونین لیڈر، اردو ادب کے نقاد، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے۔ وہ اردو کو بے حد پسند کرتے تھے اور کئی اداروں سے جڑے تھے۔[1]

راج بہادر گوڑ
معلومات شخصیت
پیدائش 21 جولائی 1918(1918-07-21)
گَولی پورہ، حیدرآباد، دکن
وفات اکتوبر 7، 2011(2011-10-07) (عمر  93 سال)
حیدرآباد، دکن
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ ڈاکٹر، کمیونسٹ رہنما، ٹریڈ یونین لیڈر، اردو ادب کے نقاد، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار
وجہ شہرت انجمن ترقی اردو اور ملحقہ ادارہ جات کے صدر، اردو ماڈل اسکول، اردو آرٹس کالج اور اردو اورینٹل کالج کے بانی رکن جو انجمن ترقی اردو کے ذریعے وجود میں آئے۔
کارہائے نمایاں فیض احمد فیض، فراق گورکھپوری، مجروح سلطانپوری، کیفی اعظمی اور پریم چند پر ادبی جرائد میں ان کے مضامین

ابتدائی زندگی

ترمیم

ڈاکٹرگوڑ 21 جولائی، 1918ء کو حیدرآباد، دکن کے گولی پورہ علاقے میں پیدا ہوئے۔ وہ ابتدائی مفیدالانام، دھرماونت اور رفاہ عام جیسے اسکولوں سے مکمل کیے۔ وہ 1943ء ایم بی بی ایس پاس کیے۔ سیاسی طور پر کمیونسٹ تھے اور 1952ء میں وہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔[1]

اردو اداروں سے وابستگی

ترمیم

ڈاکٹرگوڑ انجمن ترقی اردو اور ملحقہ ادارہ جات کے صدر رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ اردو ماڈل اسکول، اردو آرٹس کالج اور اردو اورینٹل کالج کے بانی رکن تھے جو انجمن ترقی اردو کے ذریعے وجود میں آئے تھے۔[1]

اردو اداروں کو عطیہ

ترمیم

ڈاکٹرگوڑ نے اپنے انتقال سے ایک ہفتے پہلے اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ کو تین لاکھ روپیے کا فراخ دلانہ عطیہ دیا تھا۔[1]

اردو ادب کی خدمت

ترمیم

ڈاکٹرگوڑ فیض احمد فیض، فراق گورکھپوری، مجروح سلطانپوری، کیفی اعظمی اور پریم چند پر ادبی جرائد میں مضامین لکھے تھے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم