راحیلہ یحییٰ منور
راحیلہ یحییٰ منور (انگریزی: Raheela Yahya Munawar) (ولادت: 10 جون 1957ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو جون 2013ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن تھیں۔ راحیلہ 2002ء سے 2007ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔
راحیلہ یحییٰ منور | |
---|---|
پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن | |
مدت منصب جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
قومی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
مدت منصب 2002ء – 2007ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 جون 1957ء (67 سال) گوجرانوالہ |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمراحیلہ یحییٰ منور 10 جون 1957ء کو پاکستان کے گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔[1] انھوں نے گریجویشن مکمل کر کے اور بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔[1]
سیاسی زندگی
ترمیم2002ء کے عام انتخابات
ترمیمراحیلہ 2002ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[2] اگست 2003ء میں، ان کو پارلیمانی سکریٹری برائے صحت مقرر کیا گیا۔[3]
پنجاب اسمبلی انتخابات
ترمیمراحیلہ جون 2013ء میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔.[4]
راحیلہ نے مئی 2018ء کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2018
- ↑ "Women who made it to National Assembly"۔ DAWN.COM۔ 1 نومبر 2002۔ 6 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2018
- ↑ "Parliamentary secretaries allocated portfolios"۔ DAWN.COM۔ 9 اگست 2003۔ 5 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2018
- ↑ "ECP issues notification of one NA, nine PA returned candidates"۔ brecorder۔ 3 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 فروری 2018
- ↑ Syed Ali Shah, Fahad Chaudhry (10 May 2018)۔ "8 PML-N lawmakers switch loyalties"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018