رام چندر ودیاباگیش ((بنگالی: রামচন্দ্র বিদ্যাবাগীশ)‏) ‏(1786 – 2 مارچ 1845) ایک ہندوستانی لغت نگار اور سنسکرت کے اسکالر تھے۔ وہ 1817ء میں شائع شدہ پہلی یک لسان بنگالی لغت ”بنگ بھاشابھیدان“ لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ رام موہن رائے کے قائم کردہ ویدانت کالج میں پڑھاتے تھے اور بعد میں انھوں نے سنسکرت کالج میں 1827ء-1837ء تک پڑھایا۔ وہ کولکاتا میں رام موہن رائے کے کام سے منسلک تھے اور وہ برہمو سبھا کے سیکریٹری تھے۔ ان کی کوشش سے دیویندر ناتھ ٹیگور اور 21 دوسرے جوان مرد 1843ء برہمو سماج میں شامل ہو گئے۔

رام چندر ودیاباگیش
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1786ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 2 مارچ 1845ء (58–59 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت سنسکرت کالج   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ راجا رام موہن رائے کے ستی کی رسم کو ختم کر دینے کے موقف کے مخالف تھے بلکہ وہ ایشور چندر ودیاساگر کے موقف سے متفق تھے کہ بیواؤں کی دوسری شادی ہو۔ وہ کثیر الازواج کے نظام کے شدید مخالف تھے۔

وہ تتوابودھینی سبھا سے منسلک تھے اور بنگالی زبان کا فروغ چاہتے تھے۔ انھوں نے حکومت کی مرضی سے عدالتوں کی زبان کو فارسی کو بنگالی سے بدل دیا۔ اس کام میں ان کو ڈیوڈ ہیئر اور پرشن کمار ٹیگور کی حمایت حاصل تھی۔ انھوں نے کوشش کی کہ کسی طرح تعلیم بھی بنگالی زبان میں ہو جائے۔

وہ نند کمار ودیالنکر کے چھوٹے بھائی تھے جو ایک سنیاسی تھا اور جس کی ایام جوانی سے رام موہن رائے کے ساتھ گہری واقفیت تھی۔ انگریزی کتاب ”مہانروانا تنترا“ کے مطابق وہ ایک حقیقی خدا کا پرستار تھا۔

وہ کولکاتا میں رام موہن رائے کے کام سے منسلک تھے اور وہ برہمو سبھا کے سیکریٹری تھے۔ ان کی کوشش سے دیویندر ناتھ ٹیگور اور 21 دوسرے جوان مرد 1843ء برہمو سماج میں شامل ہو گئے۔ وہ بنگالی میں پہلی یک لسان لغت ”بنگ بھاشابھیدان“ لکھنے کے لیے مشہور ہیں۔

تصنیفات

ترمیم

ودیاباگیش نے 1817ء میں بنگالی زبان کی پہلی یک لسان لغت تالیف کی اور کچھ کتابیں لکھیں۔ ان کی تصنیفات حسب ذیل ہیں:

  • بنگ بھاشابھیدان (1817)
  • جیوتش شنگراسار
  • باچسپتی مشریر بلباداچنتامنی
  • شیشوشیبدھی (1840)
  • برنملا
  • نیتیدرشن
  • پرمیشوریر اپاسنا بشائے پرتھم بکھیان

حوالہ جات

ترمیم
  • Sengupta, Subodh Chandra and Anjali Bose (1988) (ed.) Sansad Bangali Charitabhidhan (Biographical dictionary) (in Bengali), Calcutta: Sahitya Sansad, p. 482.