ربڑی
ربڑی گاڑھے دودھ سے تیار کردہ ایک قسم کا میٹھا کھانا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں یہ میٹھا کھانا شروع ہوا۔ برصغیر میں یہ نہایت مقبول ہے۔ اسی سے ملتی جلتی مٹھائی باسُندی ہے۔
علاقہ یا ریاست | برصغیر |
---|---|
منسلک قومی پکوان | بھارتی، پاکستانی، بنگلہ دیشی |
بنیادی اجزائے ترکیبی | دودھ اور مزین کرنے کی اشیا |
ترکیب
ترمیمربڑی کو دودھ سے تیار کیا جاتا یے۔ ربڑی کو تیار کرنے کے لیے دودھ کو ہلکی آنچ پر اس وقت اُبالا جاتا ہے جب تک کہ وہ گاڑھا ہوجائے ساتھ ہی رنگ گلابی مائل ہو جائے۔ چینی اور بادام وغیرہ ربڑی میں شامل کیے جاتے ہیں تاکہ اس کا ذائقہ دوبالا ہوجائے۔
بطور اجزا
ترمیمربڑی کچھ پکوانوں جیسے کہ رس بالی، چھینا کھیری، کھیر ساگرا کے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔
مقبولیت
ترمیمبھارت کا ایک شہر ہارتھرس کی ربڑی اور وہاں کی گھی سے بنی دوسری مٹھائیاں بے حد مشہور ہیں۔ پاکستان کے شہر ٹھٹہ کی ربڑی بھی بہت پسند کی جاتی ہے جو مٹی کے برتنوں میں ڈال کر بیچی جاتی ہے۔[1]
اقسام
ترمیمسُورنا ربڑی
ترمیمروایتی ہندوستانی ربڑی ہی سے اخذ شدہ ایک میٹھی چیز بنائی گئی ہے جسے "سُورنا ربڑی“ کہا جاتا ہے۔[2] اس کو سونے نما بنانے کے لیے پیٹھا کدو استعمال ہوتا ہے اور اسے ونیلا کے بیجوں سے بھی مزین کیا جاتا ہے۔[3]
آگرہ ربڑی
ترمیمکولکاتا کی ربڑی بے حد مقبول ہے۔ یہ شہرہ آفاق ربڑی حقیقی طور پر وارانسی سے ہے۔ یہ گاڑھی شے میٹھے دودھ کو کسی کڑھائی میں اُبال کر حاصل کی جاتی ہے۔ جب ملائی کی تہ دودھ کی سطح پر آنا شروع ہوجاتی ہے جو چولھا بند کر کے اسے ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔ عمل اس وقت تکجاری رہتا ہے جب تک کہ دودھ غائب اور گاڑھا مواد باقی رہ جائے۔ اسی لیے ربڑی بے حد ملائی دار ہوتی ہے اور معدے پر بھاری لگتی ہے، لیکن درمیانی طبقے کے بنگالی اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ دودھ کی قِلت کے سالوں کے دوران کچھ عرصہ تک کولکاتا میں ربڑی پر پابندی عائد تھی کیونکہ اس کی تیاری میں بڑی مقدار میں دودھ استعمال ہوتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://htv.com.pk/ur/news/rabri
- ↑ اسٹوڈنٹس اکیڈمی (2010)۔ Indian Cooking-Twelve-Delicious Sweets۔ صفحہ: 54۔ ISBN 978-0-557-81992-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2018
- ↑ Gautam Mehrishi۔ "Suvarna Rabdi"۔ لِونگ فوڈز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2018