رخسار ڈھلوں
رخسار ڈھلوں ایک ہندوستانی فلم اداکارہ ہیں جنھوں نے جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا [2] ۔ وہ اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں ، ان کی پہلی فلم [3] RSVP فرنچائز فلم بھنگڑا پا لے ہے جس میں وہ سنی کوشل کے مدمقابل کام کریں گی [4] ۔
'رخسار ڈھلوں | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | [1] [[[ایلنگ، لندن]], لندن, برطانیہ |
12 اکتوبر 1993
رہائش | بنگلور, کرناٹک, بھارت |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | راہل مرمو (شادی. 2019) |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمرخسار ایک بھارتی پنجابی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، وہ ایلنگ، لندن میں پیدا ہوئے ہیں۔ نوعمری میں ہی وہ گوا منتقل ہو گئیں اور وہاں اپنی تعلیم مانویکاس انگلش میڈیم ہائی اسکول میں جاری رکھی ۔ آٹھویں جماعت تک گوا میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انھوں نے بنگلور میں بالڈون گرلز ہائی اسکول سے اپنے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد بنگلور یونیورسٹی سے فیشن ڈیزائننگ کی ڈگری حاصل کی۔ فی الحال بنگلور ان کی موجودہ رہائش گاہ ہے۔
کیریئر
ترمیمسن 2016 کے اوائل میں ، اانہوں نے کنڑ زبان میں فلم رن انتھونی سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے مدمقابل ونئے راج کمار تھے ، جو کنڑ انڈسٹری لیجنڈری اداکار اور گلوکار ، ڈاکٹر راج کمار کے پوتے ہیں۔ یہ فلم ایک رومانٹک تھرلر تھی جس کے مصنف اور ہدایتکار رگھو شاستری تھے۔ فلم میں رخسار نے ایک خودکش بمبار کا کردار ادا کیا تھا، فلم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رخشار کی اداکاری کو سراہا گیا۔ ۔ ٹائمز آف انڈیا نے فلم پرتبصرہ کرتے ہوئے رخسار کا خاص تذکرہ کیا۔ اخبار نے بتایا ، ‘‘رخسار اپنے کردار میں سبقت لے گئیں’’۔ [5]
اپریل 2018 میں ، اداکر نانی (اداکار) کے مدمقابل برخلاف ان کی فلم " کرشناارجن یدھم " تھیئٹرز میں کامیاب رہی۔ "ٹائمز آف انڈیا" نے بیان کیا ، "رخسار ڈھلوں بھی اپنے کردار میں خوبسور نظر آئیں"۔ [6] "فرسٹ پوسٹ" نامی اخبار نے رخسار کے کردار کو سہرا لیا اور بتایا کہ "رخسار نے ایک شہری لڑکی کا کردار بہت عمدگی سے نبھایا جو چھٹیوں پر اپنے گاؤں جاتی ہے" [7]
فلموں کی فہرست
ترمیمسال | فلم | کردار | ساتھی اداکار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
2016 | رن انتھونی | یشو | ونئے راجکمار، سشمیتا جوشی، دیوراج | کنڑ | کنڑ کی پہلی فلم |
2017 | آکاٹی | اناگھا | اشیش راج، پردیپ راوت، سمن | تیلگو | تیلگو کی پہلی فلم
ہندی ڈب: نٹ کھٹ |
2018 | کرشنا ارجن یدھم | ریا | نانی، انوپما پرمیشورن، برہماجی | ہندی ڈب: کرشنا ارجن یدھم | |
2019 | ABCD - امریکن بورن کنفیوز دیسی | نیہا | اللو سریش، ناگیندر بابو | ||
2019 | بھنگڑا پا لے | سمی | سنی کوشل، شریا پلگاؤنکر | ہندی | زیر تکمیل ہندی پہلی فلم [3] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "RUKSHAR MIR"۔ دی ٹائمز آف انڈیا
- ↑ Ikyatha Yerasala (2017-02-12)۔ "Showtime for Rukshar"۔ Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2019
- ^ ا ب "Sunny Kaushal and Rukshar Dhillon starrer 'Bhangra Paa Le' goes on floors!"۔ Deccan Chronicle (بزبان انگریزی)۔ 2019-01-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2019
- ↑ "Sunny Kaushal, Rukshar Dhillon's Bhangra Paa Le to release on September 13, 2019 | Bollywood News"۔ www.timesnownews.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2019
- ↑ "RUN ANTONY REVIEW"۔ Timesofindia.com[مردہ ربط]
- ↑ "KRISHNARJUNA YUDHAM MOVIE REVIEW"۔ indiatimes.com
- ↑ "Krishnarjuna Yuddham movie review"۔ firstpost.com
بیرونی روابط
ترمیم- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر رخسار ڈھلوں
- ٹویٹر : ٹویٹر ایکسی: [1]
- فیس بک : [2]