رسکن بونڈ

برطانوی بھارتی مصنف

انگریزی زبان کے معروف ادیب، رسکن بونڈRuskin Bond کو ہندوستانی ادیبوں اور بچوں کے مصنفین اور ایک اعلیٰ ناول نگار میں ممتاز مقام حاصل ہے۔ 81سالہ رسکن بونڈ گذشتہ 6 دہائیوں سے کہانیاں لکھ رہے ہیں اور اب تک ان کی 500سے زائد کہانیاں شائع ہو چکی ہیں اور 150 ناول اور دوسری کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

رسکن بونڈ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 19 مئی 1934ء (90 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کسولی، ہماچل پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  منظر نویس ،  بچوں کے مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پدم بھوشن  
 پدم شری اعزاز برائے ادب و تعلیم    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

آپ 19 مئی 1934ء میں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر کسولی میں ایک اینگلو انڈین گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کی والدہ ایڈتھ کلارک کاتعلق کراچی سے اور والد الیکژینڈر بونڈ بنگال سے تھے، آپ کا بچپن وجے نگر، گجرات اور شملہ میں گذرا، لیکن والدکی وفات کے بعد دہرہ دُون (اتراکھنڈ) منتقل ہو گئے۔ کالج کے دنوں میں کہانیاں لکھیں اور کئی لٹریچر پرائز حاصل کیے، اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے جہاں ان کا پہلا ناول "روم آن دی روف" The Room on the Roofشایع ہوا، جو انھوں نے 17 برس کی عمر میں لکھا تھا۔ اس ناول پر انھیں Llewellyn Rhys (لیوین ریس) پرائز سے نوازا گیا۔ واپسی پر انھوں نے چند سال دہلی اور دہرہ دُون میں صحافت کا شعبہ اپنایا پھر میسوری میں بطور ادیب باقاعدہ کہانیاں لکھنا شروع کیں۔

تصانیف

ترمیم

مجموعے

ترمیم
  • یادوں کی مالا۔۔۔۔Garland of Memories
  • راج کی طرف سے آسیبی کہانیاں۔۔۔۔Ghost Stories from the Raj
  • مضحکہ خیز۔۔۔۔Funny Side Up
  • پہاڑوں میں بارش۔ ہمالیہ سے بیاض۔۔۔۔Rain in the Mountains-Notes from the Himalayas
  • ہمارے درخت اب بھی دہرادون میں اگتے ہیں۔۔۔۔Our trees still grow in Dehra
  • پہاڑوں پر دھول۔۔۔۔Dust on the Mountain
  • ماضی کے موسم۔۔۔۔A Season of Ghosts
  • ہمیشہ کے لیے ٹائیگرز۔۔۔۔Tigers Forever
  • دہرادون نامی ایک شہر۔۔۔۔A Town Called Dehra
  • درختوں کا ایک جزیرہ۔۔۔۔An Island of Trees
  • دیولی میں ٹرین کی ایک رات۔۔۔۔The Night Train at Deoli
  • اندھیرے اور ایک چہرہ اور دیگر آسیبی کہانیاں۔۔۔۔A Face in the Dark and Other Hauntings
  • کشکول۔۔۔۔Potpourri
  • رسٹی کی مہم جوئی۔۔۔۔The Adventures of Rusty
  • گمشدہ یا قوت۔۔۔۔The Lost Ruby
  • انکل کین کے ساتھ شوخ وقت۔۔۔۔Crazy times with Uncle Ken
  • درختوں کی موت۔۔۔۔The Death Of Trees
  • ہندوستان سے حکایات اور روایات۔۔۔۔Tales and Legends from India
  • شاملی پر تھما وقت۔۔۔۔Time stops at Shamli
  • دادا نے شیر کو گدگدی کی۔۔۔۔Grandpa tickles a tiger
  • چار پر۔۔۔۔Four Feathers
  • اسکول کے دن۔۔۔۔School Days
  • سُرنگ میں شیر۔۔۔۔The Tiger In The tunnel
  • طوطا جو بات نہیں کرتا۔۔۔۔The Parrot Who Wouldn't Talk
  • ڈاکٹر۔۔۔۔The Doctor
  • رسٹی (زنگ آلود)۔۔۔۔rusty
  • بندر کی پریشانی۔۔۔۔The Monkey Trouble
  • ہِپ ہاپ نیچربوائے اور دیگر نظمیں۔۔۔۔Hip Hop Nature Boy and Other Poems

ناول

ترمیم
  • چھت پر کمرہ۔۔۔۔The Room on the Roof
  • وادی میں آوارہ گرد۔۔۔۔Vagrants in the Valley
  • ایک مصنف کی زندگی سے مناظر۔۔۔۔Scenes from a Writer's Life
  • رسٹی بھاگ گیا۔۔۔۔Rusty Runs away
  • کبوتر کی ایک اُڑان۔۔۔۔A Flight of Pigeons
  • لینڈور کے دن۔ ایک ادیب کا جرنل۔۔۔۔Landour Days – A writers Journal
  • ہوس پرست۔۔۔۔The Sensualist
  • بازار کی راہ میں۔۔۔۔The Road To The Bazaar
  • چیتے کا چاند۔۔۔۔The Panther's Moon
  • ایک دفعہ ایک مانسون کا ذکر۔۔۔۔Once Upon A Monsoon Time
  • بھارت، میرا پیارا۔۔۔۔The India I love
  • کشمیری قصہ گو۔۔۔۔The Kashmiri Storyteller
  • نیلی چھتری۔۔۔۔The Blue Umbrella
  • دلی دور نہیں ہے۔۔۔۔Delhi is Not Far
  • جانوروں کی کہانیاں۔۔۔۔Animal Stories
  • مضحکہ خیز رُخ۔۔۔۔Funny side up
  • بچوں کی بس۔۔۔۔children omnibus
  • ناراض دریا۔۔۔۔Angry River
  • مسوری کی شاہراہ۔۔۔۔Roads To Mussoorie
  • تمام سڑکیں گنگا کی راہنمائی میں۔۔۔۔All Roads Lead To Ganga

فلمیں

ترمیم

آپ کے تین ناولوں کو فلم کے قالب میں ڈھالا گیا، آپ کے ناول فلائٹ آف پجنس (کبوتروں کی اڑان) پر فلم ‘‘جنون (1978ء)’’، دی بلیو امبریلا (نیلی چھتری) پر فلم ‘‘دی بلیو امبریلا (2005ء)’’ اور سوسانا سیون یزبنڈ (سوسانا کے سات شوہر) پر ‘‘7 خون معاف (2011ء )’’ کے نام سے فلم بنائی گئی۔

اعزازات

ترمیم

رسکن بونڈ کو اعلیٰ معیار کی مخصوص خدمات کے لیے سال 2014 ء میں بھارتی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ پدم بھوشن سے نوازا گیا، اس سے قبل انھیں 1999ء میں پدم شری اور 1992ء میں ساہیتہ اکیڈمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

  1. ربط: https://d-nb.info/gnd/120440687 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 مئی 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?123775 — بنام: Ruskin Bond — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb118927259 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ