رس ملائی : جنوبی ایشیا خصوصاً پاکستان اور بھارت کی ایک مشہور مٹھائی ہے۔ یہ نرم اور رس بھری ہوتی ہے۔ اس کی شکل لمبوتری اور رنگ سفید، ہلکا گلابی یا پیلا ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں ہر علاقے اور صوبے میں مشہور ہے اور اپنی ایک انفرادی حیثیت رکھتے ہے۔ اس کے بنانے میں دودھ - خشک دودھ انڈہ - بیکنگ پاوڈر اور چینی استعمال ہوتے ہیں۔ آرائش کے لیے پستہ، بادام یا باریک کٹا ہوا ناریل بھی چھڑک دیا جاتا ہے۔ رس گلے سے ملتی جلتی ہے لیکن اجزاء اور بنانے کے طریقے کے ساتھ ساتھ ذائقے میں بھی اس سے مختلف ہوتی ہے۔

رس ملائی
اہم کھاناشیرینی بعد طعام
بنیادی اجزائے ترکیبیپنیر, ملائی, چینی