رشید اختر ندوی ادیب، مورخ و صحافی۔ 1916ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ 1930ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ سے سند فضیلیت حاصل کی۔ 1934ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے بی۔ اے کیا۔ دہلی، لاہور اور پشاور کے متعدد روزناموں کے نیوز ایڈیٹر اور چیف اڈیٹر رہے۔ 1973ء میں ادارۂ معارف ملی (اسلام آباد) کے سیکرٹری مقرر ہوئے۔ پہلا ناول ساز شکستہ 1941ء میں چھپا۔ 19 رومانی اور تاریخی ناولوں کے مصنف رہے۔متعدد تاریخی کتب لکھیں۔ ان کی مشہور تاریخی کتابوں میں طلوعِ اسلام(چار حصے)، مسلمان اندلس میں، مسلمان حکمران، اورنگ زیب، صلاح الدین، عمر بن عبد العزیز، ارضِ پاکستان کی تاریخ، شمالی پاکستان اور ذوالفقار علی بھٹو، شامل ہیں۔[1]

  1. Journal of Research (Urdu) BZU. "Journal of Research (Urdu), Vol 24, Issue 1". jorurdu.bzu.edu.pk (انگریزی میں). Retrieved 2024-03-05.