روبینہ شبنم
اردو اور پنجابی کی شاعرہ، مصنفہ، نقاد اور مترجم
روبینہ شبنم (پیدائش: 18 مئی 1971ء) بھارت سے تعلق رکھنے والی اردو اور پنجابی کی شاعرہ، مصنفہ، نقاد اور مترجم ہیں۔
روبینہ شبنم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 مئی 1971ء (54 سال)[1] مالیرکوٹلہ |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، [[:مصنف|مصنفہ]] ، استاد جامعہ ، مترجم ، نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، اردو ، انگریزی ، پنجابی |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمروبینہ 18 مئی 1971ء کو بھارتی پنجاب کے مالیرکوٹلہ شہر میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پنجاب کے پٹیالہ یونیورسٹی سے اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ہے اور ان کی پی ایچ ڈی کی تحقیق کا موضوع پروین شاکر کی نظمیہ شاعری تجزیہ اور تنقید تھا۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمشبنم تخلص رکھنے والی روبینہ نے 2006ء میں شعری مجموعہ تعلقات کا برزخ شائع کیا۔[2] وہ پنجاب اردو اکیڈمی کی ممبر اور سکریٹری بھی رہ چکی ہیں۔ ابھی وہ مالیر کوٹلہ کے ایک کالج میں ایسوسیٹ پروفسیر ہیں۔[3]