ریبیکا رولز
ریبیکا جین رولز (پیدائش:22 اگست 1975ء) نیوزی لینڈ کی سابق خاتون کرکٹ اور ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی ہیں جنھوں نے دونوں کھیلوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ [4] کرکٹ میں وہ بطور وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کے بلے باز کے طور پر کھیلی اور 1997ء اور 2007ء کے درمیان نیوزی لینڈ کے لیے 1 ٹیسٹ میچ 104 ایک روزہ بین الاقوامی اور 2 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں نظر آئیں۔ اس نے سنٹرل ڈسٹرکٹس اور آکلینڈ کے لیے مقامی اول درجہ کرکٹ کھیلی۔ [5] [6] فٹ بال میں اس نے نیوزی لینڈ کے لیے 21 میچ کھیلے۔
ریبیکا رولز | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 اگست 1975ء نیپئر، نیوزی لینڈ |
شہریت | نیوزی لینڈ |
نسل | ماؤری [1] |
قد | 178 سنٹی میٹر [2] |
وزن | 74 کلو گرام [2] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ایسوسی ایشن فٹ بال کھلاڑی [3]، کرکٹ کھلاڑی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
کھیل | ایسوسی ایشن فٹ بال ، کرکٹ |
درستی - ترمیم |
کرکٹ
ترمیمرولز کا ایک طویل ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر تھا جس نے 104 میچوں کے ساتھ ساتھ 1 ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ وہ ڈیبی ہاکلے کے بعد 100 ایک روزہ کا سنگ میل عبور کرنے والی نیوزی لینڈ کی صرف دوسری خاتون تھیں۔ وہ وکٹ کیپر بلے باز تھیں۔ وہ 2000ء میں لنکن میں فاتح خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلی اور وہ سٹیٹ لیگ میں آکلینڈ ہارٹس کے لیے بھی کھیلی۔ وہ نیپئر میں پیدا ہوئی تھی۔ ریبیکا رولز پہلی خاتون کرکٹ کھلاڑی بھی ہیں جنھوں نے خواتین ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بطور وکٹ کیپر 2000ء رنز بنانے اور 100 آؤٹ کرنے کا ڈبل مکمل کیا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.teaomaori.news/maori-athletes-competing-rio-olympics-2016
- ^ ا ب عنوان : Olympedia
- ↑ Soccerdonna player ID: https://www.soccerdonna.de/de/-/profil/spieler_14006.html — اخذ شدہ بتاریخ: 28 مئی 2022
- ↑ "The changing landscape of women's cricket"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2022
- ↑ "Player Profile: Rebecca Rolls"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2021
- ↑ "Player Profile: Rebecca Rolls"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اپریل 2021