مسمت ریتو مونی ( (بنگالی: ঋতু মণি)‏ ; پیدائش:5 فروری 1993ء، بوگرا ) بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ کی بلے باز اور دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز ہیں۔ مونی 5 فروری 1993ء کو بوگرا، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں۔ [1]

ریتو مونی
(بنگالی میں: ঋতু মণি ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شخصی معلومات
پیدائش 5 فروری 1993ء (31 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بوگرا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ٹیم
بنگلہ دیش قومی کرکٹ ٹیم  ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کرکٹ کھلاڑی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کرکٹ کیریئر ترمیم

مونی نے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 20 اگست 2012ء کو پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا۔ مونی نے 28 اگست 2012ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا۔ اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [2][3] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [4] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [5] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا حاصل کیا۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020ء آئی سی سی خواتین ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [6] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [7] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [8] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9]

شماریات ترمیم

ریتو مونی نے 20 اگست 2012ء سے لے کے 21 نومبر 2021ء تک کل 16 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں، پہلا اور آخری ایک روزہ میچ پاکستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلا تھا۔ جب کہ 28 اگست 2012ء سے 24 جنوری 2022ء تک کل 30 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں، پہلا ٹی 20 آئر لینڈ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ اور آخری ٹی 20 میچ سری لنکا قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Ritu Moni"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2015 
  2. "Media Release: ICC WOMEN'S WORLD T20 WEST INDIES 2018: Bangladesh Squad Announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 09 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018 
  3. "Bangladesh announce Women's World T20 squad"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اکتوبر 2018 
  4. "Bangladesh name 14-member squad for ICC T20 World Cup Qualifier 2019"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2019 
  5. "Nazmul Hossain to lead Bangladesh in South Asian Games"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2019 
  6. "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad"۔ Cricbuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2020 
  7. "Media Release : ICC Women's World Cup Qualifier 2021: Bangladesh Squad announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 06 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 نومبر 2021 
  8. "Bangladesh drop Jahanara for CWC qualifiers"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 جنوری 2022 
  9. "Jahanara returns to Bangladesh for World Cup"۔ BD Crictime۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2022 

بیرونی روابط ترمیم