زالمن دائمشیتس

ماہرلسانیات، ،ماہرہندیات (Indologist)، ہندی اور اردو زبانوں کی تعلیم کا بنیادی مواد بنانے والے کی حیثیت سے شہرت

زالمن دائمشیتس بیلاروس کے یانوویچی سوراژ ویتیبسک (Yanovichi Surazh Vitebsk) علاقے میں 1921ء میں پیدا ہوئے۔

زالمن دائمشیتس
Prof Zalman Dymshits
پیدائش1921
بیلاروس
وفات1990
پیشہماہرلسانیات، ،ماہرہندیات (Indologist)، ہندی اور اردو زبانوں کی تعلیم کا بنیادی مواد بنانے والے کی حیثیت سے شہرت
قومیتروسی
مادر علمیماسکو انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز

تعلیم

ترمیم

زالمن ماسکو انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز سے 1950ء میں فارغ التحصیل ہوئے۔

تحریرکردہ کتابیں

ترمیم

زالمن نے ہندی اور اردو کی چھ درسی کتابیں لکھی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے دونوں زبانوں کے زبان زد عام محاوروں اور لغتوں پر کافی کام کیا ہے۔

ہندی کی درسی کتاب

ترمیم

1969ء میں زالمن نے ہندی کی درسی کتاب لکھی جو آج کے طالب علموں کے لیے بھی مشعل راہ کا کام دیتی ہے۔

اردو قواعد

ترمیم

زالمن کے گزرجانے کے دس سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد 2001ء میں ان کی نوشتہ "اردو گرامر" کتاب منظرعام پر آئ۔

انعامات

ترمیم

زالمن کو بھارت اور روس دونوں ہی حکومتوں کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ بھارت کی جانب سے انھیں جوہرلال نہرو انعام برائے بین الاقوامی مفاہمت سے نوازا گیا تھا۔

انتقال

ترمیم

زالمن کا 1990ء میں انتقال ہو گیا۔

سالانہ یادگار دن بنانے کی تجویز

ترمیم

بھارت میں روس کے سفیر ایلیزینڈر کاداکن (Alexander Kadakin) نے تجویر پیش کی کہ زالمن دائمشیتس کے یوم پیدائش یعنی 25 مئی کو غیر رسمی یومِ روسی ماہرہندیات (unofficial day of Russian Indologist) کے طور پر منانا چاہیے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم