تحصیل زامران

(زامران سے رجوع مکرر)
Zamuran.jpg
تحصیل زامران
ملک  پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلع ضلع کیچ

تحصیل زامران

ترمیم

تحصیل زامُران ضلع کیچ مکران بلوچستان کی ایک تحصیل ہے جو ضلع کیچ کی شمال مغرب میں اور (ایرانی) بلوچستان (سیستان و بلوچستان) کی سرحدی ضلع (شھرستان) سراوان کے جنوب اور (شهرستان) سرباز کے مشرق میں واقع ہے

زامران بند

ترمیم

ایرانی بلوچستان کے علاقوں بم پشت کے جنوب اور ھنگ کے مشرق جبکہ ضلع کیچ کے تحصیل مند ، تمپ کے شمال جبکہ بلیدہ کے شمال اور مغرب ، گزی کئور جو گیشکئور سے جاملتا ہے کے مغرب اور ضلع پنجگور کا علاقہ پروم کی جنوب مغربی جانب کی پہاڑی سلسلہ کو زامران بند کہا جاتاہے جبکہ زامران بند انتظامی طور پر تین حصوں میں تقسیم ہے

(1) تحصیل زامران جو پانچ یونین کونسل بادئی ، ناگ ، مرگوتی اور سیاہ گسی اور دربلی پر مشتمل ہے

(2) برُز زامران جس میں زراگین ، بُگان ، ھیجبی سمیت کئی اور دیہات شامل ہیں جو انتظامی طور پر تحصیل تمپ کا حصہ ہیں

(3) بگان زامران کا ایک چھوٹا سا حصہ جو انتظامی طور پر مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) کا حصہ ہے

وجہ تسمیہ

ترمیم

چونکہ یہ پہاڑی سلسلہ میں (زامر) کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں اس لے اس علاقے کو زامران کہا جاتا ہے

آب و ہوا اور جغرافیہ

ترمیم

زامران بند بلند و بالا پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، چشموں اور سنگلاح چٹانوں کی سرزمین ہے جو موسم بہار میں قابل دید منظر پیش کرتا ہے۔ یہاں کا موسم بھی نرالا ہے یہاں گرمیوں میں درجہ حرارت 45° کو عبور کرتی ہے اور موسم سرما میں یہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے °5- کو پہنچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کھجور اور سیب آپ کو ایک ہی باغ میں نظر آئینگے زامران ميں کھجور سیب کے علاوہ انار، انگور، خالق، امرود، آم، مالٹا اور کئی اقسام کے پھل کے علاوہ گندم ، چاول بھی کاشت کی جاتی ہے جبکہ پہاڑی انجیر قدرتی طور پر پائی جاتی ہے اور گلہ بانی بھی یہاں کا اہم پیشہ ہے

نھنگ کئور (دریائے نھنگ) یہاں کا سب سے بڑا دریا ہے جو زامران کے شمال مشرق میں ایرانی حدود کے قریب گیشتگاں سے شروع ہوکر مغرب کی سمت بُگان کے مقام پر جنوب کی طرف موڑ جاتا ہے بگان کے مقام پر شاری کئور سمیت مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) سے کئی اور چھوٹے ندی نالے نھنگ کئور (دریائے نھنگ) میں ضم ہوجاتے اس طرح یہ دریا مند ، تمپ سے ہوکر میرانی ڈیم کے مقام پر کیچ کئور (دریائے کیچ) سے مل جاتا ہے یوں یہ دریا زامران کے شمال اور مغربی بلوچستان (ایرانی بلوچستان) کے علاقے بم پشت کے جنوب میں پاکستان اور ایران کا بین الاقوامی سرحد بھی ہے اس کے علاوہ زامران سے کئی چھوٹے ندی نالے بلیدہ اور گیشکئور سے ہوتے ہوئے سامی کے قریب کیچ کئور (دریائے کیچ) سے جا ملتے ہیں

سماجی ڈھانچہ

ترمیم

زامران کا سماجی ڈھانچہ مکران کے دوسرے علاقوں سے نسبتا قبائلی ہے۔ زامران میں بہت سے بلوچ قبائل آبادہیں ان میں شمبیزئی، درازئی، یلانزئی، محمدزئی، شے ، زہروزئی، آسکانی، میروزئی، غلام، لوڈی، جلبزئی، سنگوزئی، تاجوزئی اور زالوزئی قابل زکر ہین۔

متعلقہ مضامین

ترمیم