زلزلہ زیارت، بلوچستان 2008ء

29 اکتوبر، 2008ء مقامی وقت کے مطابق صبح چار بج کر نو دقیقے (04:09) پر پاکستان کے صوبے بلوچستان میں انتہائی شدید زلزلے سے صوبہء بلوچستان ہل کر رہ گیا۔ زلزلے کی شدت کی پیمائش چھ اعشاریہ چار (4۔6) ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ارضیاتی ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی کوئٹہ سے 60 کلومیٹر اور افغانستان کے جنوب مشرقی شہر قندھار سے 185 کلومیٹر دور تھا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اس زلزلے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 170 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے، (محمد زمان معاون برائے چیف سیکریٹری بلوچستان ناصر کھوسہ)۔[3][4][5] اس کے علاوہ پندرہ ہزار (15،000) افراد بے گھر ہو گئے(دلاور خان کاکڑ ناظم اور منتظمِ اعلیٰ زیارت، بلوچستان)۔[6][7] امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی موسمیاتی ادارے کے مہتمم قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے 70 کلومیٹر شمال میں،[8] اور اسلام آباد کے 600 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔[9] امریکی محکمہء ارضیات کے مطابق اس سے قبل 1935ء میں ایک تباہ کن زلزلے نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو تہس نہس کر دیا تھا، جس کی شدت سات اعشاریہ چھ (6۔7) تھی اور اس میں تیس ہزار (30،000) افراد ہلاک ہوئے تھے۔[10][11]

یو ٹی سی وقت??
تاریخ *October 29 2008 (October 28 UTC)
شدت6.4 Mw
گہرائی 10 km (6.2 mi)[1]
مرکزبلوچستان province, near کوئٹہ
متاثرہ علاقے پاکستان
اموات215[2]
فرسودہ دستاویز دیکھیے.

تفصیلات

ترمیم

زیادہ تر اموات زیارت کے نواحی دیہاتوں میں ہوئیں۔ بلوچستان کے وزیرِ اعلٰی نواب اسلم رئیسانی نے متاثرہ علاقوں کے شفاخانوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا۔ یہ علاقے جو نشیبی پہاڑی علاقے ہیں، زلزلے کے نتیجے میں تودے گرنے سے بری طرح متاثر ہوئے۔[1] زلزلے کی وجہ سے سینکڑوں مٹی کے بنے ہوئے کچے مکان تباہ ہو گئے۔

امدادی کام دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا ہوا ہے لیکن یہاں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔ناظمِ زیارت دلاور کاکڑ[12]

کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، سبی، بولان، کچلاک اور لورا لائی کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔[12][13]

ردِ عمل

ترمیم

زیارت کے ناظم دلاور کاکڑ کے مطابق، انھوں نے مقامی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے۔[5] پاکستانی افواج کے ہیلی کاپٹرز اور جوان متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی امداد کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ "At least 100 dead in Pakistan quake: police"۔ AFP۔ 29 اکتوبر 2008۔ 2008-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-30
  2. "Pakistan quake death toll rises to 215"۔ AFP via The Standard۔ 30 اکتوبر 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-30
  3. "پاکستان میں زلزلے سے کم از کم 100 افراد جاں بحق:پولیس"۔ AFP۔ 29 اکتوبر 2008۔ 2008-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-30
  4. کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے قریب زلزلے سے 150 افراد جابحق
  5. ^ ا ب "زلزلے کے بعد مرنے والوں کی تعداد"۔ بی بی سی۔ 29 اکتوبر 2008۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-20
  6. اسکائی نیوز ڈاٹ کام، پاکستان:زلزلے سے 160 سے زائد افراد جاں بحق
  7. پاکستانی زلزلے میں امدادی کارکنوں نے 160 سے زائد لاشیں نکال لیں۔ افریقی نیوز ایجنسی[مردہ ربط]
  8. نیویارک ٹائمزڈاٹ کام، پاکستانی زلزلے میں کم از کم 150 افراد جاں بحق
  9. پاکستانی زلزلے میں 135 افراد جاں بحق اور 15،000 افراد بے گھر-ap.google.com[مردہ ربط]
  10. زلزلہ زدہ علاقوں میں پاکستان کی ہنگامی امداد، 20،000 افراد بے گھر home bloomberg.com
  11. "پاکستانی زلزلہ: ہزاروں افراد لاپتہ، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ telegraph.co.uk/news"۔ 2008-11-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-30
  12. ^ ا ب "پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے سے 135 افراد جاں بحق"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 29 اکتوبر 2008۔ 2008-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-29
  13. "پاکستان میں زلزلے سے 70 افراد ہلاک ہوئے:پولیس"۔ CNN۔ 29 اکتوبر 2008۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-29