زیب النسا حمید اللہ
بیگم زیب النسا حمید اللہ (انگریزی: Zaib-un-Nissa Hamidullah)، (پیدائش: 25 دسمبر، 1921ء - وفات: 10 ستمبر، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی انگریزی زبان کی ممتاز مصنفہ، شاعرہ، صحافی، پبلشر اور مشہور انگریزی جریدے مرر کی ایڈیٹر تھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون ایڈیٹر ہونے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔
زیب النسا حمید اللہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 دسمبر 1921ء کولکاتا |
وفات | 10 ستمبر 2000ء (79 سال) کراچی |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ |
پیشہ | صحافی [1]، شاعر ، مصنفہ ، ناشر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2] |
کارہائے نمایاں | مرر (جریدہ) |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمزیب النسا حمید اللہ 25 دسمبر، 1921ء کو کلکتہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز روزنامہ ڈان سے کیا۔ اکتوبر 1951ء میں انھوں نے کراچی سے مشہور انگریزی جریدے مرر کا اجرا کیا جو اپنے گیٹ اپ اور خبروں اور مضامین کی خوب صورت پیشکش کی وجہ سے بہت جلد پاکستان کا ایک مقبول جریدہ بن گیا۔ یہ جریدہ اپریل 1972ء تک جاری رہا۔ اس دوران اسے ایک مرتبہ بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر بیگم زیب النسا حمید اللہ نے اس بندش کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا۔ جہاں ان کے حق میں فیصلہ ہوا اور یوں مرر کی اشاعت دوبارہ بحال ہو گئی۔ بیگم زیب النسا حمید اللہ انگریزی زبان کی شاعرہ بھی تھیں، ان کے شعری مجموعے The Indian Bouqet، The Lotus Leaves اور The Flute of Memory کے نام سے شائع ہوئے۔[3]
تصانیف
ترمیموفات
ترمیمبیگم زیب النسا حمید اللہ 10 ستمبر، 2000ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئیں۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.thenews.com.pk/latest/289882-pakistans-female-journalists-who-bulldozed-their-way-through
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/146616081 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2020
- ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ پبلی کیشنز، کراچی، 2010ء، ص 864