زیج السندھند الکبیر ایک زیج ہے جو بغداد میں خلافت عباسیہ کے ابتدائی دور میں سنسکرت زبان کی فلکیاتی تقویم سے عربی زبان میں ترجمہ کی گئی تھی۔ عباسی خلیفہ ابو جعفر المنصور نے 153ھ/ 770ء کے اوائل میں ہی سنسکرت زبان کی مشہور زیج سدھانتا کو عربی زبان میں ترجمہ کرنے کے لیے عربی ماہر فلکیات کو حکم دیا تھا۔ اِن ماہرین فلکیات میں آٹھویں صدی عیسوی کا مشہور مترجم و ماہر فلکیات محمد ابن ابراہیم الفزاری بھی شامل تھا۔

جائزہ متن ترمیم

کتاب کے کل 37 ابواب ہیں جن میں سے 116 جداولات نظام شمسی کے سیاروں کی حرکات اور تقویم (ماہ و سال) کے دیے گئے ہیں۔ کتاب کے آغاز میں سنسکرت زبان کی تقویم فلکی سدھانتا کا عربی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے، بعد ازاں جداولات دی گئی ہیں جن میں سورج کی حرکت اور نظام شمسی کے پانچ سیاروں عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کی حرکات دی گئی ہیں۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. The Biographical Encyclopedia of Astronomers. New York: Springer. pp. 362–363